جارج فلائیڈ کے قتل کا ملزم سابق پولس افسر ضمانت پر جیل سے رہا

تھامس لین کے وکیل ارل گرے نے اس سلسلے میں کہا کہ ان کے موکل نے فلائیڈ کو بچانے کی کوشش کی تھی ۔ اس نےایمبولینس میں بھی فلائیڈ کو ہوش میں لانے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکہ میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے معاملے میں ملزم منی پولس کے 4 سابق پولس افسران میں سے ایک افسر تھامس لین کو جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق تھامس لین نامی اس افسر کو 10 لاکھ ڈالر کی ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔ تھامس لین کے وکیل ارل گرے نے اس سلسلے میں کہا کہ ان کے موکل نے فلائیڈ کو بچانے کی کوشش کی تھی۔ اس نےایمبولینس میں بھی فلائیڈ کو ہوش میں لانے کی کوشش کی تھی، لیکن اسے بچایا نہیں جا سکا۔

قابل ذکر ہے کہ جارج فلائیڈ کی گزشتہ دنوں پولس حراست میں موت ہو گئی تھی اور اس سلسلے میں پوری دنیا میں مظاہرے ہو رہے ہیں۔ امریکہ میں کئی مقامات پر پرتشدد مظاہرے ہوئے اور تشدد کی آگ وہائٹ ہاؤس تک بھی پہنچ گئی تھی جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو فیملی کے ساتھ زیر زمین بنکر میں پناہ لینے کے لیے مجبور ہونا پڑا تھا۔ جارج فلائیڈ کی موت کے خلاف امریکہ اور کئی دوسرے ممالک میں مظاہرے اب بھی چل رہے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔