قومی خبریں

آگ کا قہر: یوپی کے بدایوں میں 100 جھونپڑیاں جل کر خاک، فیکٹری میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا نقصان

بدایوں میں ظریف نگر اور اُجھانی علاقے میں بدھ کی رات آتشزدگی کے کئی واقعات سامنے آئے۔ کئی گھروں اور فیکٹری میں آتشزدگی سے کافی نقصان ہوا۔ آگ پر قابو پانے میں دیر رات تک مشقت کرنی پڑی۔

<div class="paragraphs"><p>بدایوں میں آتشزدگی/ویڈیو گریب</p></div>

بدایوں میں آتشزدگی/ویڈیو گریب

 

اتر پردیش کے بدایوں میں ظریف نگر اور اُجھانی علاقے میں بدھ کی رات شدید آتشزدگی نے قہر برپا کر دیا۔ کئی گھر اس کی زد میں آگئے۔ سون بُڑی گاؤں میں رات قریب 8 بجے نامعلوم وجوہات سے آگ لگ گئی۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب آندھی چل رہی تھی۔ اس سے آگ نے کچھ ہی لمحوں میں خوفناک شکل اختیار کر لی۔ اس دوران گاؤں میں 100 سے زیادہ جھونپڑیاں جل کر خاک ہو گئیں۔ ظریف نگر تھانہ علاقہ کے گاؤں سون بُڑی میں لگی آگ سے مکان اور اس میں رکھے گھریلو سامان جل کر راکھ ہو گئے۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی۔ دیر رات تک آگ کو بجھانے کا کام جاری رہا۔

Published: undefined

دیہی لوگوں کے مطابق گاؤں میں کئی دنوں سے بھونسے کا ڈھیر جمع تھا۔ چار دنوں سے آگ سلگ رہی تھی۔ کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔ بدھ کی رات آئی آندھی کی وجہ سے بھونسے اور کنڈے کے ڈھیر میں آگ لگ گئی۔ رفتہ رفتہ یہ آگ پورے گاؤں کے 100 گھروں میں پھیل گئی۔ حادثے کی وجہ سے دیہی لوگوں کو کافی مالی نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف اُجھانی تحصیل حلقہ کی ایک مینتھا فیکٹری میں بھی بدھ کی دیر رات اچانک آگ لگ گئی۔ آگ کے شعلے آسمان پر غبارے کی طرح نظر آئے۔ آگ اتنی شدید تھی کہ فیکٹری کے اندر گیس سلنڈر پھٹنے لگے۔ دیر رات تک ایک کے بعد ایک کئی دھماکے ہوئے۔ حالانکہ خبر لکھے جانے تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ پولیس نے احتیاطاً فیکٹری کے پاس ایک گاؤں کو خالی کرا دیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایم اور ایس ایس پی اور فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں موقع پر پہنچیں۔

Published: undefined

یہ مینتھا پلانٹ منوج گوئل کا بتایا جاتا ہے۔ یہاں مینتھا تیل کا دانا بنانے کا کام چلتا ہے۔ مینتھا تیل اور ہوا چلنے کی وجہ سے بڑا حادثہ ہوا۔ اس سے وائلر اور سلنڈر یکے بعد دیگرے دھماکہ کر گئے۔ مزدوروں نے فوراً وہاں سے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔ اس حادثہ میں لاکھوں روپے کے نقصان کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined