قومی خبریں

اتر پردیش: کانپور میں آنند مہندرا سمیت 13 کے خلاف ایف آئی آر

کانپور کے جوہی باشندہ راجیش مشرا نے تھانے میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا کہ 2020 میں جریب چوکی واقع شری تروپتی آٹو ایجنسی سے 17 لاکھ روپے کی اسکارپیو کار خریدی تھی جو حادثہ کا شکار ہوئی۔

آنند مہندرا، تصویر آئی اے این ایس
آنند مہندرا، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے کانپور میں رہنے والے ایک شخص نے مہندرا کمپنی کے مالک آنند مہندرا سمیت 13 لوگوں کےخلاف دھوکہ دہی کی رپورٹ درج کرائی ہے۔ متاثرہ نے الزام لگایا ہے کہ کمپنی نے بغیر ایئربیگ لگی ہوئی گاڑی فروخت کر دی جس سے ان کے بیٹے کی موت ہو گئی۔

Published: undefined

کانپور کے جوہی باشندہ راجیش مشرا نے تھانہ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا کہ 2020 میں جریب چوکی واقع شری تروپتی آٹو ایجنسی سے 17 لاکھ روپے کی اسکارپیو کار خریدی تھی۔ 14 جنوری 2022 کو ان کا بیٹا اپورو مشرا اپنے دوستوں کے ساتھ لکھنؤ سے کانپور آ رہا تھا۔ شدید کہرے کے سبب اس کی گاڑی ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر پلٹ گئی جس میں اپورو کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔

Published: undefined

راجیش مشرا نے بتایا کہ حادثہ کے بعد انھوں نے ایجنسی جا کر لوگوں کو اس بارے میں مطلع کرایا اور بتایا کہ سیٹ بیلٹ لگانے کے باوجود کار کے ایئر بیگ نہیں کھلے جس وجہ سے ان کے بیٹے کی موت ہو گئی۔ اس کے بعد ان کی ایجنسی کے منیجر نے راجیش کی بات کمپنی کے ڈائریکٹرس سے کرائی۔

Published: undefined

راجیش مشرا نے الزام لگایا کہ بات چیت کے دوران ایجنسی کے منیجر و اسٹاف نے ان سے بدتمیزی کی۔ راجیش کا کہنا ہے کہ انھوں نے کار کی تکنیکی جانچ کرائی جس میں انھیں کار میں ایئربیگ نہ ہونے کی جانکاری ملی۔ راجیش نے معاملے کی شکایت رائے پوروا تھانہ میں کی، لیکن ان کی کوئی سماعت نہیں کی گئی جس کے بعد راجیش نے عدالت کی پناہ لی۔ عدالت کے حکم کے بعد رائے پوروا تھانے میں ایجنسی کے منیجر، چندر پرکاش گرنانی، وکرم سنگھ مہتا، راجیش گنیش، جیجوریکر، انیس دلیپ شاہ، تھوتھلا نارائن سامی، ہیگریو کھیتان، متھیا مرگپن متھیا اور آنند گوپال مہندرا سمیت 13 لوگوں کے خلاف دھوکہ دہی سمیت دیگر دفعات میں رپورٹ درج کرائی گئی۔ رائے پوروا تھانہ کے انچارج امان سنگھ نے بتایا کہ مہندرا کمپنی کے ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اب پورے معاملے کی جانچ کی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined