اتر پردیش میں بی جے پی کو بڑا جھٹکا لگا ہے، بی جے پی کے سینئر لیڈر اور یوپی بی جے پی صدر مہیندرناتھ پانڈے کی بہو امریتا پانڈے نے پرینکا گاندھی کی موجودگی میں بدھ کو کانگریس کا ہاتھ تھام لیا، مرزا پور لوک سبھا امیدوار للیتش پتی ترپاٹھی نے ٹوئٹ کرکے اس کی اطلاع دی، کانگریس نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ کانگریس میں تہہ دل سے خوش آمدید۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق مہیندرناتھ پانڈے کے بھائی جتیندرناتھ پانڈے کے بیٹے ورون کی بیوی امریتا پانڈے نے پرینکا گاندھی سے مرزا پور کے چنار میں ملاقات کی، اس کے بعد انہوں نے کانگریس کی رکنیت حاصل کی۔ کانگریس میں شامل ہونے کے بعد انہوں نے کہا، "مہیندرناتھ پانڈے ہمارے چچا جی ہیں، ہمارے اس سیاسی فیصلے سے انہیں تکلیف ضرور ہوئی ہوگی، لیکن یہ میرا ذاتی فیصلہ ہے"۔
اس دوران کانگریس میں بہو کے شامل ہونے سے مہیندر ناتھ پانڈے کو زبردست جھٹکا لگا ہے اور وہ اس سے نکل نہیں پائے ہیں، کیونکہ انہوں نے کہا کہ میری کوئی بہو نہیں ہے، انہوں نے اپنے بھائی کی بہو امریتا کو پهچنانے سے بھی صاف انکار کر دیا، اس کے علاوہ مہیندر ناتھ پانڈے نے ٹوئٹر پر اپنی بیٹی اور بیوی کی ساتھ تصویر لگاتے ہوئے کہا کہ میرے پورے خاندان کی جانب سے تمام ہم وطنوں کو رنگوں کے مقدس تہوار ہولی کی دلی و نیک خواہشات۔ اس ٹوئٹ سے انہوں نے یہ جتانے کی کوشش کی امریتا پانڈے سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
Published: undefined
خبروں کے مطابق امرتا پانڈے نے کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ لینے کے بعد کہا، "ہمارا گاندھی خاندان اور کانگریس پارٹی سے پرانا تعلق رہا ہے، ایسے میں جب پرینکا گاندھی سیاست میں آ گئی ہیں تو ہم نے بھی کانگریس میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے"۔
انہوں نے مودی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور نریندر مودی کا نہیں بلکہ کانگریس کا ہے، انہوں نے مزید کہا، "بی جے پی نے تمام طبقے کے لوگوں کو ٹھگنے کا کام کیا ہے، اس حکومت میں نوجوان، کسان اور تاجر سب پریشان ہے"۔ الیکشن لڑنے کے سوال پر امرتا پانڈے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی کا جو بھی فیصلہ ہو گا اسے ہم قبول کریں گے۔ لیکن اب میرا مقصد کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز