قومی خبریں

یو پی: اسپتال کی کھڑکی سے گر کر بی جے پی رکن اسمبلی کا بھائی ہلاک، کورونا کا چل رہا تھا علاج

تِروا اسمبلی حلقہ سے بی جے پی رکن اسمبلی کیلاش راجپوت کے بھائی سنجے راجپوت کورونا پازیٹو تھے اور ان کا علاج تِروا میڈیکل کالج میں بنے کووڈ-19 اسپتال میں چل رہا تھا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر 

اتر پردیش کے ضلع قنوج واقع تِروا سے بی جے پی رکن اسمبلی کیلاش راجپوت کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب ان کے بھائی کی جمعہ کے روز ایک اسپتال کی کھڑکی سے گر کر موت ہو گئی۔ دراصل کیلاش راجپوت کے بھائی سنجے راجپوت کورونا پازیٹو تھے اور ان کا علاج تِروا میڈیکل کالج میں بنے کووڈ-19 اسپتال میں ہو رہا تھا۔ اس اسپتال کی دوسری منزل کے پرائیویٹ وارڈ کی کھڑکی سے سنجے راجپوت مشتبہ حالات میں گر گئے جس سے ان کے سر پر گہری چوٹ لگی اور پھر ان کی موت واقع ہو گئی۔ اپنے بھائی کی موت کی خبر سن کر فوراً بی جے پی رکن اسمبلی کیلاش راجپوت میڈیکل کالج پہنچے۔

Published: undefined

میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق سنجے راجپوت سات دنوں سے کورونا انفیکشن میں مبتلا تھے۔ ابھی تک سنجے راجپوت ہوم آئسولیشن میں تھے اور صبح ہی انھیں اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ انھوں نے کھڑکی سے کود کر خودکشی کی ہے، لیکن اس سلسلے میں کچھ بھی تصدیق کے ساتھ نہیں کہا جا رہا ہے۔ یہ خودکشی ہے یا حادثہ، اس سلسلے میں کوئی افسر بھی زبان کھولنے سے پرہیز کر رہا ہے۔

Published: undefined

ذرائع کا کہنا ہے کہ 45 سالہ سنجے راجپوت کی کورونا رپورٹ 28 اگست کو ہی پازیٹو برآمد ہوئی تھی۔ اس وقت سے وہ گائیڈلائن کے مطابق چھبرامئو واقع گھر میں ہی آئسولیشن میں تھے۔ جمعہ کی صبح طبیعت زیادہ بگڑنے پر تقریباً 11 بجے تِروا میڈیکل کالج میں داخل ہوئے۔ انھیں دوسری منزل کے پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا تھا۔ دوپہر تقریباً 3 بجے وہ کمرے کی کھڑکی سے نیچے گرے۔ ان کے سر میں گہری چوٹ آئی جس سے کافی خون بہہ گیا۔ ڈاکٹروں نے انھیں دیکھتے کے ساتھ مردہ قرار دے دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined