راہل گاندھی کا مودی حکومت پر زبردست حملہ، کہا 'لوگوں کی آمدنی غائب، سوال پوچھو تو جواب غائب'

معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ بڑھتی بے روزگاری کا تذکرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "12 کروڑ روزگار غائب، 5 ٹریلین ڈالر معیشت غائب، ملک کی خوشحالی غائب، سوال پوچھو تو جواب غائب۔"

پی ایم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل تصویر 
پی ایم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی فائل تصویر 
user

تنویر

ہندوستان کی معاشی بدحالی سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی لگاتار مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اس تعلق سے ایک بار پھر انھوں نے ٹوئٹ کے ذریعہ مودی حکومت پر زبردست حملہ کیا ہے۔ معاشی بدحالی کے ساتھ ساتھ بڑھتی بے روزگاری کا تذکرہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ "12 کروڑ روزگار غائب، 5 ٹریلین ڈالر معیشت غائب، عام لوگوں کی آمدنی غائب، ملک کی خوشحالی اور تحفظ غائب، سوال پوچھو تو جواب غائب۔" اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے 'وکاس غائب ہے' ہیش ٹیگ کا بھی استعمال کیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا تھا جس میں بڑھتی بے روزگاری سے متعلق ایک خبر کی لنک شیئر کرتے ہوئے مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اس ٹوئٹ میں راہل گاندھی نے مودی حکومت سے روزگار، بحالی، امتحان کے ریزلٹ، ملک کے نوجوانوں کے مسائل کا حل نکالنے کی گزارش کی تھی۔


3 ستمبر کو راہل گاندھی نے ہندوستان کی بدحال معیشت کے تعلق سے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا تھا جس میں مودی حکومت کی ناکامیوں سے پردہ اٹھایا گیا تھا۔ ویڈیو میں کہا گیا تھا کہ "مودی جی کا کیش مُکت بھارت دراصل مزدور-کسان-چھوٹا کاروباری مُکت بھارت ہے۔" ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ "جو پانسہ 8 نومبر 2016 کو پھینکا گیا تھا، اس کا ایک بھیانک نتیجہ 31 اگست 2020 کو سامنے آیا۔ جی ڈی پی میں گراوٹ کے علاوہ نوٹ بندی نے ملک کی غیر منظم معیشت کو کیسے توڑا، یہ جاننے کے لیے میرا ویڈیو دیکھیے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔