قومی خبریں

نتیش، رابڑی سمیت بہار قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب ارکان کی حلف برداری

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

 

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت قانون ساز کونسل کے 11 نو منتخب اراکین نے منگل کو قانون ساز کونسل کے اراکین کے طور پر حلف لیا۔ قانون ساز کونسل کے چیئرمین دیویش چندر ٹھاکر نے نومنتخب اراکین کو عہدے کا حلف دلایا۔ حلف برداری کی تقریب میں اسمبلی کوٹہ سے منتخب ہونے والے اراکین، دونوں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا کے ساتھ ساتھ وزیر وجے کمار چودھری بھی موجود تھے۔

Published: undefined

حلف لینے والوں میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار، سابق وزیر اعلیٰ رابڑی دیوی، جے ڈی یو کے خالد انور، سید فیصل علی، بی جے پی کے انامیکا سنگھ، منگل پانڈے، لال موہن گپتا، آر جے ڈی کے عبد الباری صدیقی، ڈاکٹر ارمیلا ٹھاکر، ہندوستانی عوام مورچہ (ایچ یو ایم)، کے سنتوش کمار سمن اور سی پی آئی (ایم ایل) کے ششی یادو شامل تھے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق سب سے پہلے نتیش کمار نے عہدہ اور رازداری کا حلف اٹھایا۔ اس کے بعد بہار قانون ساز کونسل میں قائد حزب اختلاف رابڑی دیوی اور منگل پانڈے سمیت 11 ارکان نے یکے بعد دیگرے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔ ڈپٹی چیف منسٹر سمراٹ چودھری نے نو منتخب ارکان کو مبارکباد دی۔

Published: undefined

خیال رہے کہ یہ تمام 11 اراکین بہار قانون ساز کونسل کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے۔ ان نشستوں پر انتخابات 21 مارچ کو ہونا تھے لیکن کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک کسی اضافی امیدوار نے کاغذات نامزدگی داخل نہیں کیے اور 14 مارچ یعنی کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک جمود برقرار رہا۔ جس کے بعد 14 مارچ کو الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ آفیسر راج کمار نے تمام ممبران کو بہار قانون ساز کونسل کا ممبر منتخب ہونے کا سرٹیفکیٹ سونپا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined