قومی خبریں

کانپور میں بڑی لاپرواہی، موتیابند کے آپریشن سے 6 لوگوں کی گئی بینائی، ہنگامہ کے بعد تحقیقات کا حکم

کانپور کے بلّور ضلع میں ایک پرائیویٹ اسپتال نے مفت میں موتیابند آپریشن کا کیمپ لگایا تھا۔ اس کیمپ میں تقریباً 20-22 افراد کا موتیا بند کا آپریشن ہوا، جس کے بعد ان میں سے 6 مریضوں کی بینائی چلی گئی۔

آنکھ کا آپریشن، فائل، تصویر آئی اے این ایس
آنکھ کا آپریشن، فائل، تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے کانپور نگر ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر (سی ایم او) نے شہر کے ایک نرسنگ ہوم کے خلاف انکوائری کا حکم دیا ہے کیونکہ موتیا بند کے آپریشن کے بعد چھ بزرگ شہری بینائی سے محروم ہو گئے تھے۔ تمام 6 بزرگوں کا حال ہی میں آرادھیا نرسنگ ہوم میں منعقدہ آئی چیک اپ کیمپ میں آپریشن کیا گیا تھا۔

Published: undefined

جن کا آپریشن کیا گیا ان میں سے چھ نے روشنی، سر میں درد، اور آنکھوں میں درد کی شکایت کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اب دیکھ نہیں پا رہے ہیں اور ان کی آنکھوں میں شدید تکلیف ہے۔ ہنگامہ کے بعد سی ایم او آلوک رنجن نے صحافیوں کو بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

اطلاعات کے مطابق کانپور کے بلّور ضلع میں ایک نجی اسپتال نے مفت موتیا بند آپریشن کیمپ کا انعقاد کیا تھا۔ اس کیمپ میں تقریباً 20-22 افراد کا موتیا بند کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد ان میں سے 6 مریضوں کی بینائی چلی گئی۔ جس کی وجہ سے بزرگ اور ان کے لواحقین سخت پریشان ہیں۔ 20 دن گزر جانے کے بعد بھی ان کی بینائی واپس آنے کے بجائے چلی گئی ہے۔ بزرگ اب ایک ناقابل برداشت درد سے گزر رہے ہیں۔ مریضوں کے لواحقین نے سی ایم او سے اس معاملے میں ملزم ڈاکٹر اور انتظامیہ کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کی درخواست کی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined