قومی خبریں

اناؤ ریپ: ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد بی جے پی رکن اسمبلی گرفتار

بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو جمعہ کی صبح سی بی آئی نے حراست میں لیا تھا، ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد دیر شام سی بی آئی نے اسے گرفتار کر لیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا کلدیپ سنگھ سینگر کو حراست میں لیتی سی بی آئی 

اناؤ ریپ معاملہ: ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد بی جے پی ایم ایل اے گرفتار

اناؤ اجتماعی عصمت دری کے ملزم کلدیپ سنگھ سینگر کو بلآخر سی بی آئی نے گرفتار کر لیا ہے۔ یہ گرفتاری الہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کے بعد عمل میں آئی ہے۔ ہائی کورٹ نے اتر پردیش حکومت کو پھٹکار لگاتے ہوئے بی جے پی رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کے لئے کہا تھا۔ تاہم سی بی آئی نے سینگر کو پہلے ہی حراست میں رکھا ہوا تھا۔ جمعہ کی صبح 4.30 بجے سی بی آئی نے اسے لکھنؤ واقع رہائش سے حراست میں لیا تھا۔

سی بی آئی نے اس معاملہ میں تین مختلف مقدمات درج کئے ہیں جن میں عصمت دری، قتل اور اغوار کے معاملات شامل ہیں۔ بی جے پی رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر پر پوسکو ایکٹ کے تحت بھی تین دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ رکن اسمبلی کا بھائی اتل سنگھ سینگر پہلے ہی گرفتار ہو چکا ہے۔

جمعہ کے روز سی بی آئی کی 7 رکنی کمیٹی نے متاثرہ فریق سے پوچھ گچھ کی۔ اناؤ کے ایک ہوٹل میں یہ پوچھ گچھ کی گئی، جس میں متاثرہ، اس کے چچا اور خاندان کے دیگر فرد سے پوچھ گچھ کی گئی۔ سی بی آئی کے افسران کو ہوٹل تک مقامی پولس چھوڑنے گئی لیکن پوچھ گچھ کے دوران پولس کو گیٹ پر ہی روک دیا گیا۔

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

کٹھوعہ-اناؤ عصمت دری: مودی کی خاموشی پر راہل کا نشانہ

کٹھوعہ اور اناؤ عصمت دری کے معاملہ پر کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھائے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر اعظم سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’خواتین اور بچوں کے خلارف بڑھتے جرائم پر آپ کیا سوچتے ہیں؟ حکومت عصمت دری اور قتل کے قصورواروں کو کیوں بچا رہی ہے؟ ملک آپ کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔‘‘

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

ملزم رکن اسمبلی کو گرفتار کرو: الہ آباد ہائی کورٹ

اناؤ اجتماعی عصمت دری معاملہ میں الہ آباد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ملزم کو حراست میں لینے سے کام نہیں چلے گا اسے گرفتار کیا جائے۔ عدالت عالیہ نے ریاستی حکوت سے 2 مئی تک پیش و رفت کی رپورٹ پیش کرنے کو کہا ہے۔ اس پورے معاملہ کی ہائی کورٹ کی طرف سے نگرانی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ اس معاملہ میں ہائی کورٹ نے از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی ہے۔

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

یوگی حکومت کو راج ناتھ کی کلین چٹ، کہا ’بہتر کام کر رہی ہے یوگی حکومت‘

عصمت دری کے معاملات میں گھری بی جے پی کی مرکزی اور ریاستی حکومت کی ناقص کارکردگی کے سوال پر راج ناتھ سنگھ نے بلآخر خاموشی توڑ دی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے ’آج تک‘ نیوز چینل سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا کہ یوگی حکومت بہتر کام کر رہی ہے اور بدعنوانی کے کے حوالہ سے زیرو ٹالرینس کی پالیسی کو اختیار کیا گیا ہے۔ اناؤ عصمت دری کے ملزم کلدیپ سینگر کے حوالہ سے انہوں نے کہا کہ مجرم کوئی بھی ہو بخشا نہیں جائے گا۔ یوگی حکومت کو کلین چٹ دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ بہتر اور پوری ایمانداری کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

رکن اسمبلی کو لکھنؤ سے حراست میں لیا گیا

کانگریس پارٹی کی اپیل پر دیر رات انڈیا گیٹ پر نکالے گئے کینڈل مارچ کے چند گھنٹوں بعد ہی اناؤ عصمت دری کے ملزم بی جے پی کے رکن اسمبلی کلدپ سنگھ سینگر کو سی بی آئی نے حراست میں لے لیا۔ اطلاعات کے مطابق اناؤ کے بانگر مئو سے رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کو علی الصبح 4.30 بجے لکھنؤ واقع ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا۔

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

غورطلب ہے کہ مرکزی حکومت نے ریاستی حکومت کی سفارش منظور کرتے ہوئے جمعرات کی شام اس معاملہ کی تفتیش مرکزی تفتیشی ایجنسی(سی بی آئی) سے کرانے کا حکم جاری کیا تھا۔ قبل ازیں ہائی کورٹ کی پھٹکار کے بعد پولس نے ملزم رکن اسمبلی کلدپ سنگھ سینگر کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

عصمت دری معاملہ میں ملزم رکن اسمبلی کلدیپ سنگھ سینگر کے خلاف اناؤ کے ماکھی تھانے میں پولس نے 12 اپریل کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ سینگر کے خلاف آئی پی سی کی دفعات 363، 366، 376 اور پوسکو ایکٹ سمیت دیگر کئی دفعات میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

ہائی کورٹ میں 2 بجے فیصلہ سنایا جائے گا

جمعرت یعنی 12 اپریل کو اس معاملہ کی سماعت الہ آباد ہائی کورٹ میں ہوئی تھی۔ ہائی کورٹ نے معاملہ کا از خود نوٹس لیتے ہوئے سماعت کی اور ریاستی حکومت سے سخت لہجہ میں پوچھا کہ آخر اس معاملہ میں اب تک ملزم رکن اسمبلی کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ اس پر ریاستی حکومت نے عدالت عالیہ سے کہا کہ ثبوت پورے نہیں ہیں۔ معاملہ کی سماعت پوری ہونے کے بعد ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے اور آج دوپہر 2 بجے فیصلہ آنے کی امید ہے۔

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

سینگر کے خلاف سخت کارروائی ہو: متاثرہ

کلدیپ سنگھ سینگر کو سی بی آئی کی طرف سے حراست میں لئے جانے کے بعد اناؤ عصمت دری کی متاثرہ نے کہا ہے کہ ملزم بی جے پی رکن اسمبلی کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ متاثرہ نے کہا ’’میں چاہتی ہوں کہ اس کے (کلدیپ سنگھ سینگر) خلاف سخت کارروائی ہو اور اسے اس کے کیے کی سزا دی جائے۔‘‘

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Apr 2018, 8:49 AM IST