قومی خبریں

مہاراشٹر میں 7 جون سے ان لاک کا عمل شروع، جانیں کیا کھلے گا، کیا بند رہے گا؟

پہلے مرحلے میں پانچ فیصد سے کم انفیکشن کی شرح اور 25 فیصد سے بھی کم آکسیجن ایمبولینس کا استعمال کرنے والے اضلاع آئیں گے۔ ایسے اضلاع میں تمام سرگرمیاں آسانی سے جاری رہیں گی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

ممبئی: کورونا وبا پر قابو پانے کے تناظر میں مہاراشٹر میں ’بریک دی چین ‘ کے تحت نافذ کی جانے والی پابندیوں میں 7 جون سے نرمی کی جائے گی۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ، ریلیف اینڈ ری ہیبلٹیشن کے پرنسپل سکریٹری اسیم گپتا نے جمعہ کی رات اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ریاست کے اضلاع میں کووڈ انفیکشن شرح اور آکسیجن بیڈ کے استعمال کی بنیاد پر پانچ مراحل میں تقیسم کیا گیا ہے۔

Published: undefined

پہلے مرحلے میں پانچ فیصد سے کم انفیکشن کی شرح اور 25 فیصد سے بھی کم آکسیجن ایمبولینس کا استعمال کرنے والے اضلاع آئیں گے۔ ایسے اضلاع میں تمام سرگرمیاں آسانی سے جاری رہیں گی۔ دوسرے مرحلے میں پانچ فیصد سے کم انفیکشن شرح اور 25 فیصد سے 40 فیصد آکسیجن بیڈ استعمال کر نے والے ان اضلاع میں تعمیراتی، زرعی خدمات سمیت تمام سرگرمیاں شروع کی جاسکتی ہیں۔ ریستوران، مال، سنیما ہال، جم، سیلون اور سپا اپنی 50 فیصد گنجائش سے شروع ہوں گے۔

Published: undefined

تیسرے مرحلے میں 10 فیصد انفیکشن کی شرح اور 40 فیصد سے زیادہ آکسیجن بیڈ کے استعمال کرنے والے اضلاع میں لازمی خدمات کے ساتھ دیگردکانیں شام 4 بجے تک کھلی رہیں گی۔ ہفتہ اور اتوار کو صرف لازمی خدمات ہی جاری رہیں گی۔ چوتھے مرحلے میں 10 سے 20 فیصد تک انفیکشن کی شرح اور 60 فیصد سے زیادہ آکسیجن بیڈ استعمال کرنے والے اضلاع آئیں گئے۔ ان اضلاع میں ہنگامی خدمات شام 4 بجے تک جاری رہیں گی، دیگر تمام سرگرمیاں بند رہیں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined