قومی خبریں

ان لاک 3: بند جگہ کھولنے اور کھلی جگہ بند رکھنے کا فیصلہ غیر منطقی، دہلی کانگریس

انل چودھری نے حکومت کے اس فیصلہ کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے کہ کھلی جگہ یعنی پارک بند رہیں گے اور ریسٹورینٹ اور مال جیسی بند جگہیں کھلی رہیں گی۔

تصویر ڈی پی سی سی
تصویر ڈی پی سی سی  

وزیر اعلی دہلی اروند کیجریوال نے آج دہلی میں ان لاک 3 کا اعلان کیا، جس میں اب دہلی کے تمام بازار کھلے رہیں گے، جفت اور طاق کی شرط ختم کر دی گئی ہے اور اب سب دکانیں کھولی جا سکتی ہیں، مالس میں دکانیں کھولی جا سکتی ہیں، ہر زون میں ایک ہفتہ وار بازار کھولنے کی اجازت دے دی ہے، ہوٹل اور ریسٹورینٹ 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولے جا سکتے ہیں، لیکن پارکوں اور کھیل کے میدانوں پر پابندی رہے گی۔

Published: undefined

ان لاک 3 کے کچھ فیصلوں کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر انل چودھری نے عوام کے لئے راحت قرار دی ہے، لیکن کچھ فیصلوں کو ناکافی قرار دیا ہے اور کچھ کو غیر منطقی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہلی حکومت نے مارکیٹ صبح دس بجے سے رات 8 بجے تک جو کھولنے کی اجازت دی ہے اس کی مدت بڑھانی چاہیے کیونکہ گرمیوں میں لوگ دوپہر کو بازار نہیں جائیں گے اور شام کو بھیڑ ہو جائے گی جس سے وبا کے پھیلنے کا خطرہ بڑھ جائے گا۔

Published: undefined

انل چودھری نے کہا ہے کہ سبھی ہفتہ وار بازاروں کو کھولنے کی اجازت دینی چاہیے کیونکہ اس سے غریب طبقہ جڑا ہوا ہے۔ کانگریس نے شادی اور آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ دہلی کی معیشت کو بحال کرنے کے لئے بازار وں کا کھولا جانا ضروری ہے۔

Published: undefined

انل چودھری نے حکومت کے اس فیصلہ کی سخت الفاظ میں تنقید کی ہے کہ کھلی جگہ یعنی پارک بند رہیں گے اور ریسٹورینٹ اور مال جیسی بند جگہیں کھلی رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ غیر منطقی ہے اور اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارکوں کو کھولے جانے کی اس لئے بھی ضرورت ہے کیونکہ عوم گھروں میں بند ہیں اور ان کو ورزش کرنے کے لئے کھلی جگہ کی ضرورت ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined