قومی خبریں

امریکہ میں کورونا کے ریکارڈ ایک لاکھ 77 ہزار نئے معاملے، 3 صوبوں میں سفری ہدایات جاری

امریکہ کے سبھی 50 صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں اور ہر صوبے میں کورونا کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثنا تین صوبوں میں سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی
امریکہ میں کورونا / تصویر یو این آئی Liang Sen

واشنگٹن: عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) سے شدید طور پر دو چار امریکہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران اس کے انفیکشن کے ریکارڈ 1.77 لاکھ سے زیادہ نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 1.07 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ یہ ایک دن میں امریکہ میں سامنے آئے کورونا کے نئے معاملوں کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

Published: undefined

امریکہ کے سبھی 50 صوبے کورونا سے بری طرح متاثر ہیں اور ہر صوبے میں کورونا کے نئے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثنا تین صوبوں میں سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

Published: undefined

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,44,217 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,07,14,001 ہوگئی ہے۔

Published: undefined

امریکہ کا نیویارک ،نیوجرسی اور کیلی فورنیا صوبہ سب سے بری طرح متاثر ہے۔ اکیلے نیویارک میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے 33,993 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ نیوجرسی میں اب تک 16,522 لوگوں کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ کیلی فورنیا میں کووڈ- 19 سے اب تک 18,172 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔

Published: undefined

ٹیکساس میں اس کی وجہ سے 19,785 لوگ اب تک اپنی جان گنوا چکے ہیں جبکہ فلوریڈا میں کووڈ- 19 سے 17,445 لوگوں کی جان گئی ہے۔ اس کے علاوہ میساچوسیٹس میں دس ہزار سے زیادہ جبکہ پینسلوینیا میں کورونا سے 9,210 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔

Published: undefined

ادھر، کیلی فورنیا، آرگین اور واشنگٹن صوبے میں کورونا وائرس (کووڈ-19) انفیکشن کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر عام شہریوں کے لئے سفر سے متعلق نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ کیلی فورنیا کے گورنر گیون نیوسوم کے دفتر نے جمعہ کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

Published: undefined

نئی ہدایات کے تحت لوگوں سے کسی بھی قسم کی غیر ضروری سفر نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ ملک کے دیگر صوبوں میں آنے والے لوگوں کو لازمی طور پر 14 دنوں تک قرنطینہ میں رہنے کی صلاح دی گئی ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے صوبوں میں ہی رہیں۔

Published: undefined

ان تینوں صوبوں کے لوگوں کو صلاح دی گئی ہے کہ وہ صرف ضروری کام پڑھائی یا صحت سے متعلق ضرورتوں کے لئے ہی اپنے گھروں سے باہر نکلیں۔ آرگین کی گورنر کیٹ براؤن نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو ابھی قابو نہیں کیا گیا تو حالات بے حد خطرناک ہوجائیں گے۔ ان صوبوں کے اسپتال کورونا مریضوں سے بھرے پڑے ہوئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined