نئی دہلی : آئندہ عید الاضحی کے موقع پر جماعت اسلامی ہند کے امیر مولانا سید جلال الدین عمری نے وزیر داخلہ ، تمام وزرائے اعلیٰ اور بڑی سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کو پچاس سے زیادہ خطوط لکھ کر عید الاضحی کے ایام میں امن و امان کو یقینی بنانے کی گزارش کی ہے۔ مولانا نے وزرائے اعلیٰ اور سیاسی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ ملک کے کئی حصوں میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے ماحول کی وجہ سے عید کے لیے جانورں کی خریدو فروخت اور نقل و حمل پر رکاوٹ نہ آنے دیں ۔انتظامیہ اور پولس اس معاملے میں مسلمانوں کے ساتھ تعاون اور مدد کا رویہ اختیار کرے تاکہ وہ اپنا مذہبی فریضہ ادا کر سکیں۔
Published: 27 Aug 2017, 5:43 PM IST
مولانا عمری نے حکومت کو اس بات کی ضمانت دی کہ مسلمان قانون کی پاسدار ی کریں گے مگر انتظامیہ بھی شر پسند عناصر پر نظر رکھے اور انھیں قانون اپنے ہاتھوں میں لینے سے روکے۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی ہند نے دوسری دینی جماعتوں کے رہنماوں اور علمائے کرام کے ساتھ مل کراعلان جاری کیا ہے جس میں مسلمانان ہند سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مشکل حالات کے باوجود قربانی ضرور کریں۔صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، اجتماعی قربانی کرنے کی کوشش کریں، اپنے کسی بھی قول و فعل سے حکومت یا انتظامیہ کو شکایت کا موقع نہ دیں۔افواہوں سے بچیں اور خدا وند قدوس سے دعا گو رہیں کہ عیدالاضحی ملک و ملت اور امت مسلمہ کے لیے باعث رحمت و برکت رہے۔
Published: 27 Aug 2017, 5:43 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 27 Aug 2017, 5:43 PM IST