قومی خبریں

اوما کانت لکھیڑا پریس کلب آف انڈیا کے نئے صدر منتخب

صحافیوں نے موجودہ نظام میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 21 میں سے 16 سیٹووں پر اوماکانت پینل کو ووٹ دیا۔

تصویر فیس بک شمس قاسمی
تصویر فیس بک شمس قاسمی 

پریس کلب آف انڈیا کے انتخاب میں سخت مقابلہ کے درمیان اوماکانت لکھیڑا کی قیادت والے پینل نے جیت حاصل کی۔ اس پینل میں صدر کے عہدے کے لئے اوما کانت لکھیڑا نے اپنے حریف سنجے بساک کو 98 ووٹوں سے شکست دی۔ شاہد عباس نے نائب صدر کےعہدے کے لئے اپنی حریف پلوی گھوش کو 13 ووٹوں سے شکست دی۔ ادھر جنرل سکریٹری کی نشست کے لئے ونے کمار نے اپنے قریبی حریف سنتوش ٹھاکر کو 59 ووٹوں سے شکست دی۔ جوائنٹ سکریٹری کے عہدے کے لئے چندر شیکھر لتھرا نے اپنے قریبی حریف مانش پراتم کو 108 ووٹوں سے شکست دی، لیکن خزانچی کے عہدے کے لئے اوماکانت پینل کی جیوتیکا گروور 20 ووٹوں سے سودھی رنجن سے ہار گئیں۔

Published: undefined

اس کے علاوہ 21 لوگوں کے پینل میں سے 5 پانچ لوگ بشمول خزانچی دوسرے پینل سے جیت کر آئے ہیں۔ ان پانچ کامیاب امیدواروں میں سے چار کا تعلق منیجنگ کمیٹی سے ہے۔ واضح رہے اردو کے نمائندہ جناب اے یو آصف نے بھی جیت حاصل کی۔

Published: undefined

واضح رہے اس سال کووڈ وبا اور بنگال میں انتخابات کے باوجود پولنگ گزشتہ سال کے مقابلہ زیادہ ہوئی اور مقابلہ بہت سخت اور قریبی رہا۔ سنجے بساک کے پینل نے تبدیلی کا نعرہ دیا تھا لیکن صحافیوں نے موجودہ نظام میں اپنا اعتماد ظاہر کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined