سری نگر: سری نگر کے عید گاہ علاقے میں جمعرات کو نامعلوم بندوق برداروں نے ایک اسکول احاطے میں ایک پرنسپل سمیت دو اساتذہ کو گولیاں برسا کر ابدی نیند سلا دیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سری نگر کے عید گاہ علاقے میں جمعرات کو نامعلوم اسلحہ برداروں نے بوئز ہائر سکنڈری اسکول عید گاہ کے احاطے میں دو اساتذہ پر گولیاں بر سائیں جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
Published: undefined
انہوں نے بتایا کہ دونوں کو نازک حالت میں شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ متوفین کی شناخت ستندر کور ساکن آلوچی باغ اور دیپک چند ساکن جموں کے بطور ہوئی ہے۔ ستندر کور مذکورہ اسکول کی پرنسپل تھیں جبکہ دیپک چند ایک استاد کے بطور تعینات تھا۔ یہ واقع معروف کیمسٹ مکھن لال بندرو کی نامعلوم اسلحہ برداروں کے ہاتھوں ہلاکت کے ایک روز بعد پیش آیا ہے۔
Published: undefined
بتادیں کہ نامعلوم بندوق برداروں نے مکھن لال بندرو کو منگل کی شام اپنی دکان واقع اقبال پارک سری نگر کے باہر گولیاں بر سا کر ابدی نیند سلا دی تھا۔ اسی شام سری نگر کے لال بازار میں بہار کے پانی پوری بیچنے والے ایک شہری اور حاجن کے ایک سومو اسٹینڈ صدر کو بھی گولیاں بر سا کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined