گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا ویکسین کی 43 لاکھ سے زیادہ خوراکیں لگائی گئیں

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 لاکھ نو ہزار 525 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن کی تعداد 92 کروڑ 63 لاکھ 68 ہزار 608 تک ہوگئی ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: پچھلے 24 گھنٹوں میں ملک میں 43.09 لاکھ سے زیادہ کووڈ کی ویکسین لگائی گئیں۔ اس کے ساتھ کل ویکسینیشن کی تعداد 92.63 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کووڈ انفیکشن کے 22 ہزار 431 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور 24 ہزار 602 افراد نے کووڈ انفیکشن سے نجات پائی ہے۔ وزارت کے مطابق ری کوری کی شرح 97.95 فیصد ہے۔ ملک میں کل دو لاکھ 44 ہزار 198 کووڈ مریض زیر علاج ہیں جو کہ کل کیسز کا 0.72 فیصد ہے۔

وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 لاکھ نو ہزار 525 کووڈ ویکسین دی گئی ہیں۔ آج صبح 7 بجے تک کل ویکسینیشن کی تعداد 92 کروڑ 63 لاکھ 68 ہزار 608 تک ہوگئی ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر تین کروڑ 31 لاکھ 75 ہزار 656 کووڈ مریض صحت مند ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 لاکھ 31 ہزار 819 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ ملک میں 57 کروڑ 86 لاکھ 57 ہزار 484 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */