قومی خبریں

کولگام تصادم، لشکر طیبہ کے 2 ملی ٹنٹ گرفتار

انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کولگام میں مختصر تصادم کے بعد دو ملی ٹنٹوں نے سرینڈر کیا اور یہ دونوں ملی ٹنٹ پی ڈٰ پی لیڈر حاجی پرویز احمد کے ذاتی محافظ کے قتل میں لوث تھے۔

تصویر آئی این آئی
تصویر آئی این آئی 

سری نگر: جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں منگل کی علی الصبح سیکورٹی فورسز اور ملی ٹنٹوں کے مابین مختصر تصادم کے بعد لشکر طیبہ سے وابستہ دو ملی ٹنٹوں کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملی ٹنٹوں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے پر فوج کی 34 آر آر، سی آر پی ایف اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ضلع کولگام کے ٹونگڈونو علاقے کو منگل کی علی الصبح محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی تلاشی آپریشن کی ایک ٹیم مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچی تو وہاں چھپے ملی ٹنٹوں نے فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان تصادم چھڑ گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ اہل خانہ، جنہیں جائے تصادم پر طلب کیا گیا، کی طرف سے اپلیوں کے بعد دو ملی ٹنٹوں نے سرینڈر کیا۔

Published: undefined

انہوں نے بتایا کہ سرینڈر کرنے والے ملی ٹنٹوں کا تعلق لشکر طیبہ نامی ملی ٹنٹ تنظیم سے ہے۔ دریں اثنا کشمیر پولیس زون کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کولگام میں مختصر تصادم کے بعد دو ملی ٹنٹوں نے سرینڈر کیا اور یہ دونوں ملی ٹنٹ پی ڈٰ پی لیڈر حاجی پرویز احمد کے ذاتی محافظ کے قتل میں لوث تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو