قومی خبریں

اتر پردیش: کانگریس لیڈروں و کارکنوں کے لیے ٹریننگ کیمپ کا آغاز

یو پی کانگریس صدر اجے للو نے کہا کہ ٹریننگ کے پہلے دن لیڈروں کو سوشل میڈیا کا استعمال، اس کی اہمیت اور اس کے ذریعہ پارٹی کے موقف کو عوام الناس تک پہنچانے کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اجے کمار للو، تصویر یو این آئی
اجے کمار للو، تصویر یو این آئی 

لکھنؤ: یوپی کانگریس کے صدر اجے کمار للو نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اترپردیش کانگریس نے بلاک سطح کے اپنے لیڈروں وکارکنوں کی تربیت کے لئے ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے۔ یکم جولائی تا 8 جولائی تک چلنے والے اس ٹریننگ کیمپ میں شرکاء کو سوشل میڈیا اور دوسری پارٹیوں کی ناکامیوں کو عوام تک کیسے پہنچانے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔اجے کمار للو کے مطابق ریاستی کانگریس کمیٹی اپنے لیڈرس اور کارکنوں کی تربیت کے لئے اسپیشل ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ کیمپ ان کے آٹھ حلقوں میں سے 7حلقوں میں منعقد ہوگا۔

Published: undefined

ہر ٹریننگ کیمپ میں ہر حلقے کے نائب ریاستی صدر، ریاستی جنرل سکریٹری، ریاستی سکریٹری، ضلعی صدور، شہر کے صدور و بلاک سطح کے صدور کو ٹریننگ دی جائے گی۔ پہلا ٹریننگ کیمپ الہ آباد زون میں یکم جولائی اور 2 جولائی کو منعقد کیا جائے گا۔ اس کے بعد 2 اور 3 جولائی کو سلطان پور میں، 3 اور 4 جولائی کو لکھنو میں، 4 اور 5جولائی کو متھرا میں، 5 اور 6 جولائی کو جھانسی میں 6 اور7جولائی کو غازی آباد اور آخر میں 7 اور 8 جولائی کو بریلی میں ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Published: undefined

اجے کمار للو نے کہا کہ ٹریننگ کے پہلے دن لیڈروں سوشل میڈیا کا استعمال اس کی اہمیت اور اس کے ذریعہ پارٹی کے موقف کو عوام الناس تک کیسے پہنچائے جائے اس کے طریقہ کار کے بارے میں بتایا جائے گا۔ جبکہ دوسرے دن انہیں بی جے پی ،آر ایس ایس، ایس پی اور بی ایس پی کے حقائق کے بارے میں روشناس کرایا جائے گا، علاوہ ازیں یوگی حکومت کی ناکامیوں کے بارے میں بھی شرکاء کو آگاہ کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس دوران اجے کمار للو نے کہا کہ پرینکا گاندھی کا اسی مہینے لکھنو کا دورہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جنرل سکریٹری کے دورے کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جانا ابھی باقی ہے۔ تاہم ذرائع نے بتایا کہ 2022 کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پرینکا واڈرا جلد ہی ریاستی راجدھانی میں اپنا مسکن بناسکتی ہیں۔ لکھنو میں ان کے رشتہ دار و سابق کانگریس لیڈر شیلا کول کے مکان کی تجدید کاری کی جاچکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined