قومی خبریں

کیجریوال کی حلف برداری: ٹریفک پولیس کی رہنما ہدایات جاری

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ حلف برداری تقریب میں آنے والے لوگ اپنی گاڑی سویک سینٹر، ماتا سندری روڈ، پاور ہاؤس روڈ، راج گھاٹ روڈ، شانتی ون پارکنگ، سروس روڈ راج گھاٹ اور سمتا استھل پر پارک کرسکتے ہیں۔

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

نئی دہلی: نامزد وزیراعلی اروند کیجریوال کے اتوار کو رام لیلا میدان میں حلف برداری تقریب کی وجہ سے آس پاس کے علاقے میں رش کے پیش نظر دہلی ٹریفک پولیس نے نوٹیفکیشن کے ذریعہ رہنما ہدایات (گائڈلائنز) جاری کی ہیں۔ ہفتے کو جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اتوار کی صبح آٹھ بجے سے دوپہر تک رام لیلا میدان علاقے میں ٹریفک پر پابندی رہے گی۔

Published: undefined

ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ حلف برداری تقریب میں آنے والے لوگ اپنی گاڑی سویک سینٹر، ماتا سندری روڈ، پاور ہاؤس روڈ، راج گھاٹ روڈ، شانتی ون پارکنگ، سروس روڈ راج گھاٹ اور سمتا استھل پر پارک کرسکتے ہیں۔ حلف برداری پروگرام کو کور کرنے کے لئے رام لیلا میدان پر میڈیا کی او بی وین جواہر لال نہرو مارگ کی فٹ پاتھ پر کھڑے کرنے کی صلاح دی گئی ہے۔

Published: undefined

بھیڑ کے امکان کے پیش نظر بسوں کو راج گھاٹ اور دلی گیٹ چوک سے گرو نانک چوک وایا جواہر لال نہرو روڈ پر پابندی کی گئی ہے۔ کسی قسم کی کمرشیل گاڑیوں اور بسوں کو چھتا ریل سے دہلی گیٹ چوک وایا نیتاجی سبھاش مارگ جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ پہاڑگنج چوک وایا بہادر شاہ ظفر مارگ، دین دیال اپادھیائے منٹو روڈ سے کملا مارکٹ چوک وایا ویویک آنند مارگ اور بارہ کھمبا ٹالسٹائے سے رنجیت سنگھ فلائی اوور پر بھی کمرشیل گاڑیوں اور بسوں کی آمدورفت پر پابندی رہے گی۔ عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر کیجریوال اتوار کو رام لیلا میدان میں وزیراعلی کے عہدے کا حلف لیں گے۔

Published: undefined

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اروند کیجریوال اور ان کی کابینہ کے چھ دیگر اراکین کی تقرری کو منظوری دے دی ہے۔ گیارہ فروری کو ساتویں دہلی اسمبلی کے نتیجوں میں آپ پارٹی نے ایک بار پھر تاریخی جیت حاصل کرتے ہوئے 70 میں سے 62 سیٹیں جیتیں ہیں۔ اروند کیجریوال مسلسل تیسری بار دہلی کے وزیراعلی عہدے کا حلف لیں گے اور وہ اسی کے ساتھ سابق وزیراعلی آنجہانی شیلا دیکشت کے ریکارڈ کی برابری کریں گے۔ آنجہانی دکشت 1998 سے 2013 تک مسلسل تین بار پندرہ برسوں تک دہلی کی وزیراعلی رہیں۔ اروند کیجریوال اس سے پہلے 2013 اور 2015 میں دہلی کے وزیراعلی کے عہدے پر رہے ہیں اور اب یہ ان کا تیسرا دور اقتدار ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined