قومی خبریں

ٹوکیو پیرالمپک: تین ریاستی کھلاڑیوں کے میڈل جیتنے پر راجستھان میں منایا جا رہا جشن

اونی لکھیڑا، دیویندر جھاجھڑیا اور سندر سنگھ گجر کے تمغہ جیتنے پر راجستھان کے گورنر کلراج مشرا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت اور سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے سمیت کئی سیاسی ہستیوں نے دلی مبارکباد پیش کی۔

اَونی لکھیڑا، تصویر آئی اے این ایس
اَونی لکھیڑا، تصویر آئی اے این ایس 

جے پور: ٹوکیوپیرالمپک میں راجستھان کی اونی لیکھرا نے شوٹنگ میں طلائی تمغہ اور ریاست کے ہی دیویندر جھاجھڑیا کے جیولین تھرو میں چاندی کا تمغہ اور سندر سنگھ گجر کے کانسے کا تمغہ جیتنے پر ریاست میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔

Published: undefined

تینوں کھلاڑیوں کے تمغہ جیتنے پر جہاں گورنر کلراج مشرا، وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ستیش پونیا اور کانگریس کے ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا سمیت متعدد لیڈران اوردیگرلوگوں نے دلی مبارک باد اورنیک خواہشات دیں وہیں اونی لیکھرا کے جے پور میں شاستری نگرواقع ان کے گھرپر اہل خانہ اور ملنے والے لوگوں نے رقص وگانوں کے ساتھ جیت کاجشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

Published: undefined

اسی طرح مسٹر جھاجھڑیا کے ضلع چورو کے سادلپور گاؤں میں ان کی جیت پر خوشی کا ماحول ہے اور گاؤں کے لوگ ان کے اہل خانہ کے ساتھ آتش بازی کرکے جشن منایااور مٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی منائی۔ اس موقع پر خواتین نے منگل گیت گا کر خوشی کااظہارکیا۔

Published: undefined

کانسہ کا تمغہ جیتنے والے سندر سنگھ گجر کے ضلع کرولی میں واقع دیولن گاؤں میں بھی جشن اور خوشی کا ماحول ہے۔ ان کے گاؤں میں لوگ صبح سے ہی ٹی وی کے سامنے بیٹھ گئے اور ٹی وی پر سندر گجر کی کارکردگی کو دیکھنے کے ساتھ ہی گاوں والے اور اہل کانہ پیرالمپک میں کامیابی کے لئے بھجن، پوجا پاٹھ کیرتن کرتے رہے۔ جب سندر نے تمغہ جیت لیا تو تمام لوگ خوشی سے ناچ اٹھے اورمٹھائیاں تقسیم کرکے خوشی کااظہارکیا اور جیت کا جشن منایا۔ ریاست میں لوگ ان کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارک باددے رہے ہیں۔ تینوں فاتحین کے گھر پر مبارک باددینے والوں کی لائن لگ گئی۔

ان تینوں کھلاڑیوں کی جیت سے پرجوش راجستھان حکومت نے اونی لیکھرا کو تین کروڑ، دیویندر جھاجھڑیا کو دو اور سندر سنگھ کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • ’بی جے پی نے نوجوانوں کو دھوکہ دیا‘، کانگریس امیدوار آنند شرما نے کانگڑا میں کی انتخابی مہم کی شروعات

  • ,
  • لوک سبھا انتخاب 2024: ’زمین پر حالات بدل رہے ہیں...‘، جگنیش میوانی سے امئے تروڈکر کا انٹرویو