قومی خبریں

ٹوکیو اولمپکس: آخری لمحات میں گولف کے تمغہ سے چوکی ادیتی اشوک، چوتھا مقام حاصل کیا

ادیتی اشوک نے آخری راؤنڈ میں 12ویں ہول تک بہترین مقابلہ کیا، تاہم وہ اہم ترین لمحات میں اپنے معیار کو بلند رکھنے میں ناکام رہیں، اس دوران خراب موسم کی وجہ سے بھی کھیل متاثر بھی ہوا

ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک / آئی اے این ایس
ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک / آئی اے این ایس 

ٹوکیو: اولمپکس مقابلوں میں تین مراحل تک دوسرے مقام پر رہ کر تاریخ رقم کرنے کی کگار پر کھڑی ہندوستانی گولفر ادیتی اشوک چوتھے اور فائنل مرحلہ میں تمغہ حاصل کرنے سے ایک قدم دو رہ گئی۔ ادیتی نے اس مقابلہ میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

Published: undefined

ادیتی نے آخری راؤنڈ میں 12ویں ہول تک بہترین مقابلہ کیا، تاہم وہ اہم ترین لمحات میں اپنے معیار کو بلند رکھنے میں ناکام رہیں۔ اس دوران خراب موسم کی وجہ سے بھی کھیل متاثر ہوا اور 17ویں ہول تک وہ مشترکہ طور پر تیسرے مقام پر رہ کر تمغہ کی ریس میں برقرار رہیں۔ ادیتی اشوک آخری موقع پر وہ شاٹ لگانے میں ناکام رہیں جو انہیں تمغہ دلا سکتا تھا۔

Published: undefined

دریں اثنا، جاپان کی مونے انامی اور نیوزی لینڈ کی لائیڈیا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور ادیتی کو تمغہ کی ریس سے باہر کر دیا۔ ادیتی آخری لمحات میں تمغہ حاصل کرنے سے ضرور چوک گئیں لیکن کروڑوں ہندوستانی اس بات پر فخر محسوس کر سکتے ہیں کہ 200 ویں نمبر کی کھلاڑی ادیتی نے اولمپکس میں چوتھا مقام حاصل کیا۔

Published: undefined

اس مقابلہ میں امریکہ کی نیلی کورڈا نے طلائی، جاپان کی مونے انامی نے نقرئی اور نیوزی لینڈ کی لائیڈیا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ ادیتی سمیت تمام کھیل کے شائقین کو یہ ملال ضرور رہ گیا کہ ادیتی اشوک تمغہ کے اتنے قریب پہنچ جانے کے باوجود چوک گئیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined