ویڈیو گریب/یوٹیوب
جھارکھنڈ میں اتوار کو یکے بعد دیگرے تین دھماکے ہوئے۔ یہاں کے چکردھر پور ریل ڈویژن میں نکسلیوں نے بند کے دوران 11 گھنٹے کے اندر تین جگہ آئی ای ڈی دھماکہ کرکے ریلوے ٹریک کو اڑا دیا۔ دھماکہ میں ایک گینگ مین کی موت ہو گئی جبکہ ٹریک مین (میٹ) شدید طور سے زخمی ہے۔ زخمی ٹریک مین کا علاج راؤر کیلا کے نجی اسپتال میں کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
دھماکہ میں ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچنے کے سبب صبح سے رینجڑا اور کرمپدا کے درمیان مال گاڑیوں کی آمد ورفت بند کرنی پڑی۔ اس روٹ پر مال گاڑیوں کا ہی آنا جانا ہوتا ہے۔
Published: undefined
ریلوے ٹریک پر دھماکے کا پہلا واقعہ صبح 6.40 بجے رینجڑا اور کرمپدا ریلوے اسٹیشن کے درمیان پیش آیا۔ دھماکہ میں ڈھائی میٹر تک لگے 60-60 کلوگرام کے ریلوے کے سلیپر اڑنے سے ٹریک کو شدید نقصان پہنچا۔ دوسرا دھماکہ صبح 10.05 بجے بمل گڑھ-رینجڑا اور کرمپدا سیکشن کے درمیان ہوا جہاں 58 سالہ گینگ مین ایتوا اُراؤں کی موت ہو گئی اور 50 سالہ ٹریک مین بدھرام منڈا زخمی ہے۔ دونوں اوڈیشہ کے سندر گڑھ کے ڈلائی کیلا کے رہنے والے ہیں۔ تیسرا دھماکہ شام 5 بجے کرمپدا کے پاس ہی پیش آیا۔ ریلوے نے ان دھماکوں کی جانچ کا حکم دے دیا ہے۔
Published: undefined
ٹریک پر بینر لگائے جانے کی اطلاع پر اتوار کی صبح بمل گڑھ-کرمپدا رینجرا سیکشن میں گینگ مین اور ٹریک مین کو پٹرولنگ کے لیے بھیجا گیا تھا۔ اسی دوران دھماکہ میں ایتوا اور بدھ رام زخمی ہو گئے۔ بعد میں ایتوا کی جان چلی گئی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ریلوے کے افسران موقع پر پہنچے۔
Published: undefined
بنڈا منڈا اے ڈی ایم فاریسٹ نول کشور سنگھ زخمی کی خیریت دریافت کے لیے اسپتال پہنچے۔ وہیں راؤر کیلا پولیس کے افسران نے واقعہ کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ ادھر واقعہ کو لے کر مینس کانگریس کے منڈل سنیوجک ششی رنجن مشرا نے کہا ہے کہ نکسلی زون ہونے کے بعد بھی ریل اہلکار کو پٹرولنگ کے لیے بھیجا گیا جس کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہے۔ دوسرا زندگی اور موت کے درمیان سانس لے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریل انتظامیہ ریل اہلکاروں کو تحفظ دینے میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined