
فائل تصویر آئی اے این ایس
پنجاب حکومت نے ریاست کے 3 اہم شہروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نےایک سرکاری نوٹیفکیشن جاری کر امرتسر کے چار دیواری علاقہ (والڈ سٹی)، شری آنند پور صاحب نگراور تلونڈی سابو نگر کو ریاست کے مقدس شہر قرار دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد ان علاقوں میں شراب، تمباکو اور گوشت جیسی مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری آلوک شیکھر نے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا کہ پنجاب کے گورنر کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ ضلع امرتسر کا چار دیواری علاقہ، ضلع روپ نگر کا شری آنند پور صاحب نگراور ضلع بھٹنڈہ کا تلونڈی سابو(شری دمدما صاحب) اب ریاست پنجاب کے مقدس شہر ہوں گے۔
Published: undefined
اس فیصلے کے بعد حکومت نے محکمہ ایکسائز کو واضح ہدایات جاری کر دی ہیں۔ محکمہ ایکسائز کے انتظامی سیکرٹری کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان تینوں شہروں کی میونسپل حدود کے اندر تمام الکحل اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کریں۔ امید کی جا رہی ہے کہ شراب کی دکانوں کو بند کرنے یا ان کی منتقلی سے متعلق نوٹیفکیشن جلد ہی جاری کیا جائے گا۔
Published: undefined
اس فیصلے میں محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کو بھی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔ محکمہ سے درخواست کی گئی ہے کہ ان مقدس شہروں میں سگریٹ، تمباکو اور دیگر نشہ آور اشیاء کی فروخت اور استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ حکومت کا خیال ہے کہ اس سے مذہبی ماحول کو مزید مقدس بنانے میں مدد ملے گی۔
Published: undefined
محکمہ مویشی پروری کوبھی ہدایت دی گئی ہے کہ امرتسر کے چار دیواری علاقہ، شری آنند پور صاحب اور تلونڈی سابو کی میونسپل حدود میں گوشت اور اس سے متعلقہ مصنوعات کی فروخت اور استعمال پر پابندی کے احکامات جاری کئے جائیں۔ اس اقدام کو مذہبی جذبات کے احترام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
Published: undefined
اس سلسلے میں اطلاع اور ضروری کارروائی کے لیے مقامی انتظامی محکمہ کو نوٹیفکیشن بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ امرتسر، روپ نگر اور بھٹنڈہ کے ڈپٹی کمشنروں کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں مقامی انتظامیہ اس فیصلے کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے رہنما خطوط جاری کرے گی۔
Published: undefined
حکومت کے اس فیصلے کو ان تینوں شہروں کی مذہبی اہمیت کے اعتبار سے دیکھا جا رہا ہے۔ امرتسر سکھ مذہب کا سب سے بڑا مذہبی مرکز ہے، جبکہ شری آنند پور صاحب اور تلونڈی سابو (سری دمدما صاحب) بھی سکھ تاریخ اورعقیدے سے جڑے ہوئے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ان شہروں کے تقدس اور مذہبی وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined