موگا: پنجاب کے وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی نے 'دہلی ماڈل' کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ریاست کے لئے چنی ماڈل کامیاب ترین ہے اور اس کا براہ راست ثبوت یہ ہے کہ اس ماڈل میں سب کو یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔
Published: undefined
پرانی دانا منڈی میں مہاراجہ اگرسین کے مجسمے کی نقاب کشائی کے موقع پر یہاں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ ماڈل عظیم گرو صاحبان کی تعلیمات کے عین مطابق ہے جنہوں نے ہمیں مساوات اور بھائی چارے کا راستہ دکھایا۔ انہوں نے کہا کہ اس ماڈل کو ریاست کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے نافذ کیا جا رہا ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ یہ ماڈل اس وقت تک نافذ رہے گا جب تک وہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے پنجاب کی خدمت کرتے رہیں گے۔ وزیر اعلیٰ چنی نے کہا کہ یہ ماڈل عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی مجموعی ترقی پر مبنی ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ ماڈل کسی ایک فرد یا خاندان کو ریاست کے وسائل کو لوٹنے کی اجازت نہیں دیتا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ چنی ماڈل ریاست میں وسائل اور مواقع تک ہر ایک کی رسائی پر مبنی ہے۔ وزیراعلیٰ چنی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ماڈل کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ ریاست کی شان بحال ہوسکیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined