قومی خبریں

ملک کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار، فاروق عبداللہ کا بیان

فاروق عبداللہ نے کہا کہ جہاں جموں وکشمیر کے خلاف ہر طرف سے سازشیں جاری ہیں وہیں ملک کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں اور فرقہ پرستی کا رجحان دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

سری نگر: نیشنل کانفرنس کے صدر و رکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ موجودہ وقت میں جہاں جموں وکشمیر کے خلاف ہر طرف سے سازشیں جاری ہیں وہیں ملک کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستی کا رجحان دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں۔

Published: 08 Jun 2019, 9:10 PM IST

ان باتوں کا اظہار فاروق عبداللہ نے وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے بابا نگری میں سالانہ عرس کی اختتامی تقریب کے موقع پر عقیدت مندوں کے ایک فقید المثال اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا: 'ریاست اس وقت ایک مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے، ہر طرف سے سازشوں کے جال بنے جارہے ہیں، ہم آج اُس مقام پر کھڑے ہیں جہاں فرقہ پرستی کا رجحان دن بہ دن بڑھ رہا ہے جس سے ریاستی عوام تشویش میں مبتلا ہیں اور دوسری جانب ملک کے مسلمان عدم تحفظ کا شکار ہیں'۔

Published: 08 Jun 2019, 9:10 PM IST

اس موقعے پر بابا نظام الدین لاوری نقشبندی کے سجادہ نشین الحاج میاں بشیر احمد لاوری نقشبندی اور نامزد سجادہ نشین و نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر میاں الطاف احمد کے علاوہ ریاست کی معزز دینی شخصیات اور علمائے کرام بھی موجو دتھے۔ فاروق عبداللہ نے کہا کہ اسلام کی حفاظت اور اس کی آن، بان اور شان تا ابد قائم رکھنے کی ذمہ دار خود اللہ تعالیٰ نے لی ہے۔

Published: 08 Jun 2019, 9:10 PM IST

انہوں نے کہا کہ اسلام نے دنیا میں صالح نظام کی بنیاد ڈالی اور عدل و انصاف اور مساوات کی علم بلند رکھی۔ اسلام نے ہی دنیا میں گورے کالے، رنگ و نسل، ذات پات اور دخترکشی کا خاتمہ کیا اور ہمیں اللہ اور اُس کے رسول (ص) پر ایمان رکھ کر اپنی زندگی گزارنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جسے اللہ اور اُن کے رسول (ص) پر یقین ہوگا وہ کبھی بھی ناکام نہیں ہوگا اور نہ ہی اُسے کبھی دبایا جاسکتا ہے۔

Published: 08 Jun 2019, 9:10 PM IST

انہوں نے کہا کہ اسلام کو ختم کرنے کے لئے ماضی میں بھی بہت ساری فرعونی طاقتیں آئیں۔ فرعون ختم ہوگیا لیکن اسلام زندہ رہا اور رہے گا۔ جس کی حفاظت کرنے والا اللہ ہو اُسے کوئی گھبراہٹ نہیں ہونی چاہئے۔ اجتماع میں شامل لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ آپ کے تعاون اور اشتراک سے ہی نیشنل کانفرنس نے پارلیمانی انتخابات میں جیت حاصل کی جس کے لئے ہم آپ اور میاں الطاف احمد صاحب کا تہیہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں، لیکن آگے اس سے بڑا امتحان آنے والا ہے، آپ کے ایمان کو خریدنے کے لئے دولت کا استعمال ہوگا، فوج کا استعمال ہوگا اور بہت سارے حربے اپنائے جائیں گے، ان سازشوں کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہوگا۔

Published: 08 Jun 2019, 9:10 PM IST

انہوں نے کہا، جس طرح آپ نے حالیہ امتحان میں اپنی جماعت کو سرخرو کیا اُسی طرح آپ اپنی اس آبائی جماعت کو آنے والے امتحانوں میں کامیاب سے ہمکنار کرنا'۔انہوں نے اس موقعے پر عالم اسلام کی سربلندی، عالم انسانیت کی بقائ، ریاست میں مکمل امن و امان ، ریاستی عوام کی خوشحالی اور میاں بشیر احمد صاحب کی صحت یابی اور عمر درازی کے لئے دعا کی۔

Published: 08 Jun 2019, 9:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Jun 2019, 9:10 PM IST