قومی خبریں

کورونا کے پیش نظر دنیا کو یوگا کی اب زیادہ ضرورت ہے: مودی

پی ایم مودی نے یوم یوگا کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا جیسی بیماری پر قابو پانے کے لئے جسم میں قوت مدافعت مضبوط ہونا ضروری ہے اور یوگا کو اپنانے سے ایسی بیماریوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے تناظر میں یوگ کے بڑھتے ہوئے کردار پر زور دیتے ہوئے اتوار کو کہا کہ دنیا کو پہلے کے مقابلے میں اب یوگا کی زیادہ ضرورت محسوس ہو رہی ہے کیوں کہ اس سے قوت مدافعت مضبوط ہوتی ہے۔ پی ایم مودی نے چھٹےعالمی یوم یوگا کے موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ کورونا جیسی بیماریوں پر قابو پانے کے لئے جسم میں قوت مدافعت مضبوط ہونا ضروری ہے اور زندگی میں یوگا کو اپنانے سے ایسی بیماریوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ کووڈ۔ 19 سانس کے نظام پر زیادہ حملہ کرتا ہے جسے پران یام یا سانس لینے کی مشقوں سے مضبوط کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’کورونا وائرس خاص طور پر ہمارے نظام تنفس پر حملہ کرتا ہے۔ ہمارے نظام تنفس کو مضبوط بنانے میں جس سے سب سے زیادہ مدد ملتی ہے وہ ہے پران یام یعنی سانس لینے کی مشقیں۔ عام طور پر’انولوم ولوم‘ زیادہ مشہور ہے اور یہ کافی موثر بھی ہیں، لیکن پران یام بھی مختلف اقسام کے ہیں‘‘۔

Published: undefined

وزیر اعظم نے کہا کہ یوگا اتحاد کی ایک قوت کے طور پر ابھرا ہے اور یہ رنگ و نسل، جنس، مذہب اور ممالک کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی یوم یوگا یکجہتی کا دن ہے، یہ عالمی بھائی چارے کے پیغام کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جو ہمیں جوڑے، ساتھ لائے، وہی تو یوگ ہے۔ جو فاصلہ ختم کر ے، وہی تو یوگ ہے ۔

Published: undefined

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ یوگا جوڑتا ہے اور جب پورا خاندان مل کر یوگ کرتا ہے جسم کو نئی توانائی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کے لوگ یوگا کررہے ہیں۔ یوگا کی قوت سے طاقت ملتی ہے اور شخص میں حیرت انگیز طاقت پیدا ہوتی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ یوگا انسان میں نہ صرف جسمانی طاقت کو بڑھاتا ہے بلکہ انسان کو ذہنی طور پر بھی مضبوط بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا سے انسان میں خود اعتمادی بڑھتی ہے اور وہ کسی بھی بحران کو موثر طریقے سے حل کرنے کے اہل ہو جاتا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined