قومی خبریں

کابل سے واپس آنے والے مسافروں کی آپ بیتی، ہندوستانی سفارت خانے نے نہیں کی مدد

کابل سے 150 سے زائد ہندوستانی مسافر آج صبح دہلی کے اندرا گاندھی ہوائی اڈے پر بحفاظت واپس آگئے۔ افغانستان میں جاری کشیدگی اور بدامنی کے درمیان سبھی مسافر بحفاظت گھر پہنچنے کے بعد بہت خوش ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

کابل سے 150 سے زائد ہندوستانی مسافروں کی ایک ٹیم اتوار کی صبح دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بحفاظت واپس آگئی۔ افغانستان میں جاری کشیدگی اور بدامنی کے درمیان سبھی مسافروں کے بحفاظت گھر پہنچنے کے بعد وہ بہت خوش ہیں۔ کابل سے آنے والے ایک مسافر ہری تھاپا نے بتایا کہ طالبان کی طرف سے وہاں کی حکومت گرنے کے بعد افغانستان میں خوف کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’تاہم، ہمیں زیادہ پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا، کیونکہ میں کابل کے ایک ہوٹل میں ٹھہرا تھا اور کسی طرح کابل ہوائی اڈے تک پہنچنے میں کامیاب رہا‘‘۔

Published: undefined

ہری تھاپا نے بتایا کہ ’’طالبان نے ہمیں باآسانی جانے کی اجازت دے دی، ہم ایک ہفتے تک ہوٹل میں رہے تاکہ بحفاظت ہندوستان واپس آ سکیں۔" ان کی محفوظ واپسی میں ہندوستانی سفارت خانے کے کردار کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ انہیں سفارت خانے سے کوئی مدد نہیں ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم کسی طرح کابل ہوائی اڈے تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے۔ افغان دارالحکومت کابل کی سڑکوں پر افراتفری کا ماحول ہے۔

Published: undefined

کابل میں ہندوستانی شہریوں کے اغوا کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ کابل میں ایسے کسی معاملے سے واقف نہیں ہیں۔ کابل میں اپنے خوفناک تجربے کو یاد کرتے ہوئے ہری تھاپا نے کہا کہ ہوائی اڈے پر افراتفری کا ماحول ہے۔ ہر شخص کسی بھی طرح افغانستان چھوڑنے کی جلدی میں ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ انہیں کابل میں طالبان کی طرف سے براہ راست دھمکی نہیں ملی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined