کلیان سنگھ نے مفاد عامہ کے کاموں کے لئے اپنی عمر وقف کر دی: وزیر اعظم مودی

پی ایم مودی نے کہا کہ ملک نے ایک قیمتی شخصیت کو کھویا ہے۔ ہم ان کے نظریات اور عزائم کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ کوشش کریں اور ان کے سپنوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں کوئی کمی نہ رکھیں۔

لکھنؤ میں کلیان سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے وزیر اعظم مودی / یو این آئی
لکھنؤ میں کلیان سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرتے وزیر اعظم مودی / یو این آئی
user

یو این آئی

لکھنؤ: وزیر اعظم نریندر مودی نے بی جے پی کے قدآور لیڈر کلیان سنگھ کی موت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے نام کے مطابق ملک کے بہتر مستقبل اور مفاد عامہ کے لئے اپنی پوری زندگی وقف کردی، کلیان سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ان کے مال اوینیو واقع رہائش گاہ سے باہر نکلے نریندر مودی نے میڈیا نمائندوں سے مختصر بات چیت میں کہا کہ کلیان سنگھ نے ملک کے روشن مستقبل کے لئے خود کو وقف کر دیا۔

پی ایم مودی نے کہا کہ وہ ملک کے کونے کونے میں یقین کا نام بن گئے تھے۔ انہوں نے زندگی کے زیادہ وقت مفاد عامہ کے کاموں میں لگایا، چاہے وہ ایم ایل اے کے طور پر ہوں، چاہے حکومت میں ان کا مقام ہو یا گورنر کی ذمہ داری ہو۔ ہمیشہ ہر ایک کے لئے ترغیب کا مرکز بنے۔ عوام الناس کے یقین کا مظہر ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ملک نے ایک قیمتی شخصیت کو کھویا ہے۔ ہم ان کے نظریات اور عزائم کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ کوشش کریں اور ان کے سپنوں کو شرمندۂ تعبیر کرنے میں کوئی کمی نہ رکھیں۔ میں ان کے قدموں میں دعا گو ہوں کہ پربھو شری رام کلیان سنگھ کو اپنے شرن میں لیں اور پربھو رام ان کے کنبے کو اس دکھ کی گھڑی میں دکھ کو برداشت کرنے کی طابق فراہم کریں۔

قابل ذکر ہے کہ کلیان سنگھ کا ہفتہ کی دیر شام لمبی علالت کے بعد یہاں انتقال ہوگیا تھا۔ وہ 89 برس کے تھے۔ ان کے جسد خاکی کو اسمبلی میں رکھا گیا ہے جہاں عوامی نمائندے اور افسران ان کے آخری رسوم کی ادائیگی کر رہے ہیں۔ دوپہر تین بجے ان کے جسد خاکی کو علی گڑھ کے اترولی واقع ان کے آبائی گاؤں لے جایا جائے یوگا اور پیر کو بلند شہر کے نرورا میں گنگا ندھی کے ساحل پر ان کی آخری رسومات کی ادائیگی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔