قومی خبریں

طلاق البدعت کے بعد حلالہ اور کثرتِ ازدواج کا جائزہ لے گا سپریم کورٹ، مرکز سمیت کئی کمیشنوں سے جواب طلب

مسلم مردوں کو ایک سے زیادہ نکاح کی اجازت اور نکاح حلالہ کے خلاف دائر کی گئی عرضیوں پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت، خاتون کمیشن، اقلیتی کمیشن اور انسانی حقوق کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔

سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس
سپریم کورٹ، تصویر آئی اے این ایس  

نئی دہلی: طلاق البدعت یعنی ایک ہی نشست میں تین مرتبہ طلاق دینے کو فوجداری جرم قرار دیئے جانے کے بعد اب سپریم کورٹ کثرت ازدواج اور نکاح حلالہ کا بھی جائزہ لینے جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم مردوں کو ایک سے زیادہ نکاح کی اجازت اور نکاح حلالہ کے خلاف دائر کی گئی 9 عرضیوں پر سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت، خاتون کمیشن، اقلیتی کمیشن اور انسانی حقوق کمیشن سے جواب طلب کیا ہے۔

Published: undefined

رپورٹ کے مطابق عرضی گزار تین بچوں کی ماں ثمینہ بیگم دو مرتبہ طلاق بدعت کا شکار ہو چکی ہیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ مسلم پرسنل لا (شریعت) 1937 کی دفعہ 2 کو آئین کی شقوں 14، 15، 21 اور 25 کی خلاف ورزی کے پیش نظر کالعدم قرار دیا جائے، کیونکہ ان کے تحت ایک سے زیادہ نکاح کرنے اور نکاح حلالہ کو تسلیم کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مطالبہ کیا گیا ہے کہ تعزیرات ہند (آئی پی سی) 1860 کو ہندوستان کے تمام شہریوں پر یکساں طور پر نافذ کیا جائے۔

Published: undefined

عرضی میں کہا گیا کہ طلاق بدعت آئی پی سی کی دفعہ 498 اے کے تحت ظلم ہے۔ اس کے علاوہ نکاح حلالہ آئی پی سی کی دفعہ 375 کے تحت عصمت دری اور کثرت ازدواج آئی پی سی کی دفعہ 494 کے تحت ایک جرم ہے۔ عرضی میں مزید کہا گیا کہ قران میں کثرت ازدواج کی اجازت اس لئے دی گئی تھی تاکہ ان خواتین اور بچوں کو سہارا دیا جا سکے جو اس وقت لگاتار ہونے والی جنگوں کے بعد پریشان حال تھیں۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اس کی وجہ سے آج کے مسلمانوں کو ایک سے زیادہ خواتین سے نکاح کرنے کا لائسنس حاصل ہو گیا ہے!

Published: undefined

عرضی میں ان بین الاقوامی قوانین اور ممالک کا بھی ذکر کیا گیا ہے، جہاں کثرت ازدواج پر پابندی ہے۔ ثمینہ نے کہا کہ تمام طرح کے پرسنل قوانین کی بنیاد مساوات پر ہونی چاہئے، کیونکہ آئین خواتین کے لئے مساوات، انصاف اور وقار کو یقینی بناتا ہے۔ اس سے قبل بی جے پی لیڈر اشونی اپادھیائے نے بھی کثرت ازدواج اور نکاح حلالہ پر مکمل پابندی کے لیے عرضی دائر کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے خواتین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

Published: undefined

اس کے علاوہ بلند شہر، اتر پردیش کی 27 سالہ فرزانہ نے بھی سپریم کورٹ میں عرضی دائر کر کے کثرت ازدواج اور حلالہ کو غیر آئینی قرار دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی کثرت ازدواج اور حلالہ کے خلاف کئی عرضیاں دائر کی جا چکی ہیں اور اس معاملے کی سماعت سپریم کورٹ کی آئینی بنچ کو کرنی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined