جونپور: کورونا بحران میں بند کی گئی تمام ریل گاڑیوں کو چلانے کے سلسلے میں وارانسی سے لکھنؤ کے درمیان چلنے والی سپر فاسٹ شٹل ٹرین17 نومبر سے چلنے لگے گی۔ جونپور سٹی اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ انل کمار اپادھیائے نے اتوار کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ گاڑی نمبر 20401 اپ اور 20402ڈاؤن (وارانسی لکھنؤ سپر فاسٹ شٹل) ٹرین کی خدمات شروع ہوجائیں گی۔
Published: undefined
اپادھیائے نے بتایا کہ شٹل ٹرین کے چلنے کی وجہ سے گزشتہ جمعہ کو ہی ریلوے بورڈ کے ساتھ میٹنگ میں اس کے چلانے کی تاریخ طے کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دو دن میں اس کے ٹکٹ کی بکنگ سمیت دیگر ضروری جانکاریاں انٹرنیٹ کے ذریعہ حاصل کی جاسکیں گی۔
Published: undefined
اپادھیائے نے مانا کہ اپڈیٹ کرایہ فہرست کے تحت شٹل ٹرین کا کرایہ ورونا ایکسپریس کے مقابلے کچھ زیادہ ہوسکتا ہے۔ شٹل ٹرین میں کل 17ڈبے ہوں گے۔ یہ گاڑی وارانسی اور لکھنؤ کے درمیان جونپور سٹی، سلطان پور اور نہال گڑھ اسٹیشنوں پر رکے گی۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ 17نومبر سے یہ گاڑی وارانسی سے صبح 6 بجے چل کر 6:58 بجے جونپور سٹی، 7:56 پر سلطان پور، 8:38 پر نہال گڑھ اور 10:10 منت پر لکھنؤ اسٹیشن پہنچے گی۔ اپادھیائے نے بتایا کہ واپسی میں یہ گاڑی لکھنؤ سے شام 06 بجے چل کر 7:16 بجے نہال گڑھ، 7:56 بجے سلطان پور، 8:55 بجے جونپور اور رات 10:10 بجے وارانسی پہنچ جائے گی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined