قومی خبریں

دہلی میں ’اومیکرون‘ کا دوسرا معاملہ، ایل این جے پی اسپتال میں کرایا گیا داخل

قومی راجدھانی میں اومیکرون انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں اب تک ایسے 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔

کورونا ویرینٹ اومیکرن / آئی اے این ایس
کورونا ویرینٹ اومیکرن / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی میں زمبابوے سے واپس آنے والے ایک 35 سالہ شخص میں ہفتہ کو ’اومیکرون‘ سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ قومی راجدھانی میں اومیکرون انفیکشن کا یہ دوسرا کیس ہے، جبکہ ملک میں اب تک ایسے 33 معاملے سامنے آئے ہیں۔

Published: undefined

ذرائع کے مطابق، گزشتہ 5 دسمبر کو زمبابوے سے واپس آئے شخص کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد کووڈ ٹیسٹ کیا گیا تھا اور رپورٹ مثبت آنے کے بعد اسے لوک نائک جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

Published: undefined

ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو ہلکا انفیکشن ہے اور اسے دوسرے مریضوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے آئیسولیٹ کیا گیا ہے۔ اسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر نے یو این آئی کو بتایا کہ مریض کی بیماری ہلکی نوعیت کی ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے اور ابھی تک اس میں سنگینی کے آثار نہیں ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined