قومی خبریں

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ معاملہ میں استعمال کردہ بندوق کی تلاش جاری، تاپی ندی میں چل رہا سرچ آپریشن!

کرائم برانچ کی ٹیم سورت میں سرچ بندوق کی تلاش کر رہی ہے، مقامی انتظامیہ کی مدد سے غوطہ خوروں کا انتظام کیا گیا ہے۔

سلمان خان / آئی اے این ایس
سلمان خان / آئی اے این ایس 

سلمان خان کے گھر پر ہوئی فائرنگ معاملے میں ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم سورت پہنچی ہوئی ہے۔ کرائم برانچ کی ٹیم اس فائرنگ میں استعمال کی گئی بندوق کی تلاش تاپی ندی میں کر رہی ہے اور اس کے لیے خصوصی غوطہ خوروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اس فائرنگ واقعہ میں جس بندوق کا استعمال کیا گیا ہے، اسے تلاش کرنے کے لیے ممبئی کرائم برانچ کی ٹیم سورت پہنچی ہے۔

Published: undefined

دراصل ملزمین نے پوچھ تاچھ کے دوران کرائم برانچ کو بتایا ہے کہ انھوں نے واردات کو انجام دینے کے بعد بندوق سورت کی ایک بڑی ندی میں پھینک دی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ کرائم برانچ کی ٹیم سورت میں سرچ آپریشن چلا رہی ہے۔ مقامی انتظامیہ کی مدد سے غوطہ خوروں کا انتظام کیا گیا ہے۔ انکاؤنٹر اسپیشلسٹ دیا نایک کرائم برانچ یونٹ 9 کے انچارج ہیں۔ اپنی ٹیم کے اتھ وہ گجرات پہنچے ہیں۔

Published: undefined

واضح رہے کہ سلمان خان کے گھر پر ہوئی فائرنگ معاملے میں ممبئی کرائم برانچ نے گزشتہ ہفتہ کے روز لارنس بشنوئی اور انمول بشنوئی کو ملزم بنایا تھا اور کیس میں کئی نئی دفعات جوڑے گئے ہیں۔ ممبئی کرائم برانچ انمول بشنوئی کے خلاف جلد ہی لُک آؤٹ نوٹس جاری کرنے کی تیاری میں بھی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ انمول بشنوئی ہی اس فائرنگ واقعہ کا ماسٹر مائنڈ ہے اور اس وقت وہ بیرون ملک میں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined