آندھرا پردیش اسمبلی انتخاب: کانگریس نے 38 امیدواروں کی فہرست جاری کی، 13 مئی کو ڈالے جائیں گے ووٹ

آندھرا پردیش میں اسمبلی کی 175 نشستیں ہیں جس پر 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے، ساتھ ہی ریاست کی 25 لوک سبھا سیٹوں پر بھی اسی دن ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 4 جون کو ہوگا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

لوک سبھا انتخاب کے ساتھ جن ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کرائے جانے کا اعلان گزشتہ ماہ الیکشن کمیشن نے کیا تھا، اس میں آندھرا پردیش بھی شامل ہے۔ یہاں اسمبلی کی 175 نشستیں ہیں جس پر 13 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کانگریس نے یہاں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر اپنے امیدواروں کی ایک نئی فہرست جاری کی ہے جس میں 38 نام شامل ہیں۔

جاری فہرست کے مطابق کانگریس نے شریکاکولم سے امبتی کرشن راؤ، بوبلی سے مریپی ودیاساگر، گجاپتی نگرم سے دورا سرینواسن، چوداورم سے جگت سرینواس، جگیا پیٹا سے کرناتی اپاراؤ، ریپالے سے موپی دیوی سرینواس راؤ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ کانگریس کی ذریعہ جاری کی گئی مکمل فہرست آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔

آندھرا پردیش اسمبلی انتخاب: کانگریس نے 38 امیدواروں کی فہرست جاری کی، 13 مئی کو ڈالے جائیں گے ووٹ
آندھرا پردیش اسمبلی انتخاب: کانگریس نے 38 امیدواروں کی فہرست جاری کی، 13 مئی کو ڈالے جائیں گے ووٹ

واضح رہے کہ آندھرا پردیش کی 175 اسمبلی نشستوں کے ساتھ ساتھ 13 مئی کو آندھرا پردیش کی 25 لوک سبھا سیٹوں کے لیے بھی ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کانگریس لگاتار مختلف ریاستوں کی لوک سبھا سیٹوں کے لیے فہرستیں بھی جاری کر رہی ہے۔ 21 اپریل کو ہی کانگریس نے آندھرا پردیش کی 9 اور جھارکھنڈ کی 2 لوک سبھا سیٹوں کے لیے اپنے امیدواروں کی نئی فہرست جاری کی تھی۔ اسمبلی اور لوک سبھا دونوں ہی انتخابات کے نتائج ایک ساتھ 4 جون کو جاری کیے جائیں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔