قومی خبریں

حق رائے دہی کا استعمال مذہب، ذات اور علاقہ سے بالاتر ہو کر کیا جانا چاہیے: چیف الیکٹورل آفیسر

تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ تمام رائے دہندگان کو ووٹ کے حق کا استعمال کرنا چاہے۔ تلنگانہ میں 30 نومبر کو چھٹی کا دن نہیں ووٹنگ کا دن ہے

<div class="paragraphs"><p>ووٹنگ کی علامتی تصویر</p></div>

ووٹنگ کی علامتی تصویر

 

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ تمام رائے دہندگان کو ووٹ کے حق کا استعمال کرنا چاہے۔ تلنگانہ میں 30 نومبر کو چھٹی کا دن نہیں ووٹنگ کا دن ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال مذہب، ذات پات اور علاقہ سے بالاتر ہو کر رضاکارانہ طور پر کیا جانا چاہیے۔

Published: undefined

ووٹ کے حق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں ’آو ووٹ دیں‘ (لیٹس ووٹ) پروگرام منعقد کیا گیا جس میں چیف الیکٹورل آفیسر وکاس راج، ڈی جی پی انجنی کمار، سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی، ’لیٹس ووٹ‘ تنظیم کے بانی جے اے چودھری اور کئی دوسرے افراد نے حصہ لیا۔

Published: undefined

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی انجنی کمار نے تمام سے خواہش کی کہ وہ 30 نومبر کو رائے دہی کے دن اپنی ریاست، ملک کے لئے محبت کا اظہار کریں اور ووٹ کا استعمال کریں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined