قومی خبریں

دہلی میں بارش نے دی لوگوں کو گرمی سے راحت، لکھنؤ میں موسم سہانا

قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں منگل کو درمیانی سے بھاری بارش ہوئی جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت 24.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو موسم کےاوسط سے تین ڈگری کم ہے

دہلی میں بارش / تصویر ٹوئٹر
دہلی میں بارش / تصویر ٹوئٹر 

نئی دہلی: قومی راجدھانی کے کچھ حصوں میں منگل کو درمیانی سے بھاری بارش ہوئی جس سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی۔ اس دوران کم از کم درجہ حرارت 24.9 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا، جو موسم کےاوسط سے تین ڈگری کم ہے۔ ادھر، یوپی کی راجدھانی دہلی میں بارش ہونے کے بعد موسم سہانا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ راجدھانی دہلی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ پچھلے تین دنوں میں دہلی میں مانسون سے پہلے کی بارش میں 34 فیصد تک کمی آئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ نے کہا کہ آج دہلی میں ہوا کے معیار کا انڈیکس درمیانے زمرےمیں درج کیا گیا ہے۔ آج صبح 8.30 بجے نسبتاً نمی کا تناسب 71 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

Published: undefined

دہلی میں پیر کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جو موسم کے اوسط سے چھ ڈگری کم تھا۔محکمہ موسمیات نے کہا کہ جنوب مغربی مانسون 27 جون کے آس پاس دہلی پہنچ جائے گا۔

ادھر یوپی کی راجدھانی لکھنؤ میں تیز ہوا اور بونداباندی کے بعد موسم سہانا ہو گیا ہے، جس سے لکھنؤ کے باشندگان کو گرمی کے کچھ راحت نصیب ہوئی۔ تاہم ہلکی بارش کے بعد دھوپ پھر سے نکل آئی۔ اگلے پانچ دن تک لکھنؤ کے آسمان پر بادلوں کی آمدورفت جاری رہنے کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ تاہم ریاست کے کچھ اضلاع میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined