قومی خبریں

سستے راشن کے پیکٹوں سے یوگی مودی کی تصویر ہٹے گی، محکمہ خوراک کی ہدایت

عوام کو فراہم کئے جانے والے سستے راشن کے پیکٹوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر اور سلوگن وغیرہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

لکھنؤ: اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کے پیش نظر ہفتہ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت کے محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کی طرف سے عوام کو فراہم کئے جانے والے سستے راشن کے پیکٹوں سے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر اور سلوگن وغیرہ ہٹانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

Published: undefined

محکمہ خوراک اور عوامی ترسیل کے کمشنر کی جانب سے تمام ضلع مجسٹریٹ کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصاویر ہٹا دی جائیں۔

Published: undefined

نئے حکم نامے کے تحت محکمہ نے صرف تصویر اور سلوگن کے بغیر راشن کے پیکٹ تقسیم کرنے کو کہا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد عوامی مقامات سے سرکاری اشتہارات وغیرہ ہٹانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined