قومی خبریں

مسافر کو بہار جانا تھا لیکن انڈیگو ایئرلائنز نے پہنچا دیا راجستھان، ڈی جی سی اے نے جانچ کا دیا حکم

مسافر کو غلطی کا احساس تب ہوا جب وہ ادے پور ایئرپورٹ پر اترا، پھر انھوں نے ادے پور ایئرپورٹ پر افسران کو اس سلسلے میں جانکاری دی، بعد میں ایئرلائن کو معاملے کی مکمل جانکاری دی گئی۔

انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس
انڈیگو ائیر لائنس، تصویر آئی اے این ایس 

انڈیگو ایئرلائنز پر سفر کرنے والے ایک شخص کے ساتھ گزشتہ دنوں ایک انتہائی عجیب معاملہ پیش آیا۔ مسافر نے دہلی سے بہار کی راجدھانی پٹنہ کے لیے ٹکٹ کٹوائی تھی، لیکن وہ راجستھان پہنچ گیا۔ اس معاملے میں جمعہ کے روز شہری ہوابازی ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے جانچ کا حکم صادر کر دیا ہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ مسافر کو پٹنہ جانے والی انڈیگو کی فلائٹ میں سوار ہونا تھا، لیکن اس کی جگہ وہ ادے پور جانے والی انڈیگو کی دوسری فلائٹ میں سوار ہو گیا۔ اب اس پورے معاملے کی جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے۔

Published: undefined

واقعہ 30 جنوری کا بتایا جا رہا ہے اور ایئرلائنز کے ذریعہ مسافر کو اگلے دن پٹنہ کے لیے روانہ کیا گیا۔ ڈی جی سی اے کے ایک سینئر افسر نے کہا کہ افسر حسین نامی شخص نے انڈیگو کی پرواز 6ای-214 کے ذریعہ پٹنہ کے لیے ٹکٹ بک کیا تھا۔ مسافر مقررہ فلائٹ میں سوار ہونے کے لیے 30 جنوری کو دہلی ایئرپورٹ پہنچا، لیکن وہاں غلطی سے انڈیگو کی ادے پور جانے والی فلائٹ 6ای-319 میں سوار ہو گیا۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ مسافر کو غلطی کا احساس تب ہوا جب وہ ادے پور ایئرپورٹ پر اترا۔ پھر انھوں نے ادے پور ایئرپورٹ پر افسران کو اس سلسلے میں جانکاری دی۔ بعد میں ایئرلائن کو معاملے کی مکمل جانکاری دی گئی۔ ایئرلائن نے مبینہ طور پر اسی دن انھیں واپس دہلی اور پھر 31 جنوری کو پٹنہ بھیجا۔ ڈی جی سی اے کے افسر نے کہا کہ اس معاملے میں رپورٹ مانگی گئی ہے اور ایئرلائن کے خلاف مناسب کارروائی کی جائے گی۔

Published: undefined

موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی جی سی اے جانچ میں یہ پتہ لگائے گا کہ مسافر کے بورڈنگ پاس کو اچھی طرح سے اسکین کیوں نہیں کیا گیا اور بورڈنگ سے پہلے بورڈنگ پاس کی ضابطہ کے مطابق دو مقامات پر جانچ ہوتی ہے، تو وہ غلط فلائٹ میں کیسے چڑھ گیا۔ اس درمیان ایئرلائن نے جمعہ کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ’’ہم 6ای319 دہلی-ادے پور پرواز میں ایک مسافر کے ساتھ ہوئے واقعہ سے واقف ہیں۔ ہم اس معاملے میں افسران کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ مسافر کو ہوئی تکلیف کے لیے ہمیں افسوس ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined