پاکستان میں احمدیہ مسلمانوں کی مسجد پر حملہ، ہیلمٹ پہن کر گھسے لوگوں نے مینار کو پہنچایا نقصان

جمعہ کو ہیلمٹ پہنے نامعلوم حملہ آوروں نے کراچی کے صدر میں احمدی مسجد کو نشانہ بنایا، ایک ویڈیو میں انھیں اس مسجد کی میناروں کو توڑتے اور اس کے بعد بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

پاکستان میں جمعہ کے روز احمدیہ مسجد میں کچھ شدت پسند افراد نے گھس کر کافی نقصان پہنچایا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی کے ہاشو صدر مارکیٹ میں اشتعال انگیزوں نے جمعہ کو احمد مسجد میں گھس کر اس کی مینار توڑ دی اور کافی ہنگامہ کیا۔ اس واقعہ کی ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے۔ اس معاملے پر احمدیہ گروپ کی طرف سے سخت رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ مہینے بھر میں ہی احمدیہ گروپ کے ساتھ اس طرح کا یہ دوسرا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس سے قبل کراچی میں جمشید روڈ واقع احمدی جماعت کھاتے کی میناریں توڑ دی گئی تھیں۔

خبر رساں ایجنسی اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق تازہ معاملہ سے علاقہ میں ہلچل مچ گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ جمعہ کو ہیلمٹ پہنے نامعلوم حملہ آوروں نے کراچی کے صدر میں احمدی مسجد کو نشانہ بنایا۔ انھیں ایک ویڈیو میں اس مسجد کی میناروں کو توڑتے اور اس کے بعد بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ موقع پر پولیس بھی موجود تھی اور حملہ آوروں کے سلسلے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ پاکستان کی کٹر اسلامی سیاسی پارٹی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے جڑے تھے۔


واضح رہے کہ پاکستان میں احمدیہ طبقہ کے خلاف بھیڑ کے حملوں اور قتل کے یکے بعد دیگرے کئی واقعات سامنے آئے ہیں۔ اس وجہ سے پاکستان ایک ایسا ملک بن گیا ہے جہاں اس طبقہ کے لوگوں کو نفرت آمیز تقریر اور تشدد سمیت کافی تشدد کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جنیوا ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق تقریباً 40 لاکھ لوگوں والا پاکستانی احمدیہ طبقہ یہاں کے خود مختار اسلامی لیڈروں کے ذریعہ وسیع مظالم، مذہبی استحصال کا شکار بنایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */