قومی خبریں

ایودھیا کے باہر بننے والی مسجد کا نام 'بابری مسجد' نہیں رکھا جائے گا، 3 ناموں پر ہو رہا غور

آئی آئی سی ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ "مسجد کے نام کو لے کر کئی طرح کے مشورے مل رہے ہیں۔ مسجد چونکہ دھنّی پور گاؤں میں بنائی جانی ہے، اس لیے ان ناموں میں سے 'مسجد دھنّی پور' سرفہرست ہے۔"

سنی سینٹرل وقف بورڈ
سنی سینٹرل وقف بورڈ 

اس طرح کے سبھی امکانات اب ختم ہو گئے ہیں کہ منہدم بابری مسجد کی جگہ ایودھیا سے باہر تعمیر ہونے والی مسجد کا نام 'بابری مسجد' رکھا جائے۔ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن (آئی آئی سی ایف) نے واضح لفظوں میں کہہ دیا ہے کہ تعمیر ہونے والی نئی مسجد کا نام ’بابری مسجد‘ نہیں ہوگا بلکہ زیادہ امکان ہے کہ اس کا نام 'مسجد دھنّی پور' رکھا جائے، کیونکہ جن تین ناموں پر غور کیا جا رہا ہے اس میں یہ نام سب سے اوپر ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 4:24 PM IST

دراصل ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے بھومی پوجن تقریب کے بعد ایودھیا سے باہر ملی 5 ایکڑ زمین پر مسجد اور دیگر تعمیرات سے متعلق سرگرمیاں کافی تیز ہو گئی ہیں۔ سنی سنٹرل وقف بورڈ نے اس سلسلے میں آئی آئی سی ایف نامی جس ٹرسٹ کی تشکیل کی ہے، اس نے میٹنگوں کا آغاز بھی کر دیا ہے اور ٹرسٹ کے مطابق زیادہ امکان یہی ہے کہ مسجد کا نام دھنّی پور گاؤں کے نام پر ہی رکھا جائے گا جہاں پر اس مسجد کی تعمیر ہونی ہے۔ اس کے علاوہ 'امن مسجد' اور 'صوفی مسجد' نام پر بھی غور ہو رہا ہے۔

Published: 15 Aug 2020, 4:24 PM IST

آئی آئی سی ایف کے ترجمان نے تعمیر ہونے والی نئی مسجد کے تعلق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "مسجد کے نام کو لے کر کئی طرح کے مشورے مل رہے ہیں۔ مسجد چونکہ دھنّی پور گاؤں میں بنائی جانی ہے، اس لیے ان ناموں میں سے مسجد دھنّی پور کو ٹاپ پر جگہ دی گئی ہے۔" ویسے انھوں نے دیگر ناموں پر بھی غور کیے جانے کی بات کہی، لیکن اس بات پر زور دیا کہ زیادہ امکان یہی ہے کہ مسجد کا نام گاؤں کے نام پر ہی رکھا جائے گا۔

Published: 15 Aug 2020, 4:24 PM IST

واضح رہے کہ حکومت کے ذریعہ حاصل 5 ایکڑ زمین میں مسجد کے علاوہ ایک اسپتال، ایک کمیونٹی کچن اور ایک تعلیمی ادارہ بنائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس جگہ پر یہ تعمیرات ہونی ہے، وہ ایودھیا سے تقریباً 20 کلو میٹر دور ہے۔ یہ زمین یو پی حکومت نے سپریم کورٹ کے نومبر 2019 کے فیصلہ کے مدنظر یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے سپرد کی ہے۔ علاوہ ازیں ایودھیا میں رام مندر تعمیر کے لیے 2.77 ایکڑ زمین دینے کا حکم بھی عدالت عظمیٰ نے صادر کیا تھا۔

Published: 15 Aug 2020, 4:24 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 15 Aug 2020, 4:24 PM IST