ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں پرنب مکھرجی، حالت ہنوز سنگین

آرمی اسپتال کے ذریعہ آج جاری کردہ ہیلتھ بلیٹن میں پرنب مکھرجی کی طبیعت میں کسی بہتری کی بات نہیں کہی گئی۔ حالانکہ یہ ضرور کہا گیا ہے کہ ان کی صحت میں کوئی گراوٹ بھی نہیں آئی جو مثبت ہے۔

پرنب مکھرجی، فائل فوٹو
پرنب مکھرجی، فائل فوٹو
user

تنویر

سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی حالت میں اب تک کوئی بہتری دیکھنے کو نہیں مل رہی ہے۔ انھیں ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں اب بھی لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔ اسپتال کے ذریعہ روزانہ پرنب مکھرجی کی طبیعت سے متعلق ہیلتھ بلیٹن جاری کیا جا رہا ہے اور آج جاری کردہ بلیٹن میں بھی ان کی طبیعت میں کسی بہتری کی بات نہیں کہی گئی۔ حالانکہ ڈاکٹروں کا یہ ضرور کہنا ہے کہ ان کی صحت میں کوئی گراوٹ بھی نہیں آئی ہے جو کافی مثبت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ پرنب مکھرجی دہلی کینٹ واقع آر اینڈ آر آرمی اسپتال میں داخل ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ کورونا پازیٹو بھی پائے گئے تھے جس کے بعد فوراً اسپتال میں داخل ہوئے اور علاج شروع ہو گیا۔ دماغ میں خون کا تھکّا جمع ہونے کی وجہ سے ایمرجنسی آپریشن کرنا پڑا جسے ڈاکٹروں نے کامیاب بتایا، لیکن انھیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تاکہ بہتر علاج ہو سکے۔ سرجری کے بعد سے ہی پرنب مکھرجی کی حالت پر جمود طاری ہے۔ آج ہیلتھ بلیٹن میں بتایا گیا کہ ماہرین کی ایک ٹیم باریکی سے پرنب مکھرجی پر نظر رکھے ہوئی ہے اور فی الحال سبھی کلینیکل پیرامیٹر مستحکم بنے ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */