قومی خبریں

تاج محل کے بند 22 کمروں کو کھلوانے کی عرضی پر آج نہیں ہو سکی سماعت

عرضی میں تاج محل کے بند 22 کمروں کو کھلوانے اور اے ایس آئی سے اس کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، عرضی میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاج محل میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھی ہوئی ہیں۔

تاج محل / آئی اے این ایس
تاج محل / آئی اے این ایس 

تاج محل میں بند پڑے 22 کمروں کو کھلوانے کے لیے جو عرضی الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ میں گزشتہ دنوں ڈالی گئی تھی، اس پر آج سماعت ہونی تھی لیکن یہ ممکن نہیں ہو سکا۔ دراصل وکیلوں کی ہڑتال کی وجہ سے یہ سماعت نہیں ہو پائی اور اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ عرضی پر جمعرات کو سماعت ہوگی۔

Published: undefined

عرضی میں تاج محل کے بند 22 کمروں کو کھلوانے اور اے ایس آئی سے اس کی جانچ کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ عرضی میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ تاج محل میں ہندو دیوی دیوتاؤں کی مورتیاں رکھی ہوئی ہیں جس کی جانچ سے کئی باتوں سے پردہ ہٹے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایودھیا میں بی جے پی کے میڈیا انچارج کی طرف سے تاج محل کے ان بند پڑے کمروں کو کھلوانے کے لیے عرضی داخل کی گئی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ عرضی داخل کیے جانے کے بعد کچھ ہندوؤں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پیر کے روز ایک ہندوتوا لیڈر سنجے جاٹ نے تاج محل پہنچ کر لڈو تقسیم کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس نے بیریکیڈنگ پر ہی انھیں روک دیا۔ پولیس نے جب تلاشی لی تو ان کے پاس سے مٹھائی برآمد ہوئی۔ پولیس نے ہندو لیڈر اور ان کے ساتھ آئے لوگوں کو بیریکیڈنگ سے آگے نہیں بڑھنے دیا۔ حالانکہ ہندوتوا لیڈر سنجے جاٹ سمیت دیگر لوگوں نے یہ معاملہ عدالت میں پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ اب عدالت کے ذریعہ یہ طے ہو جائے گا کہ یہ تاج محل ہے یا تیجو مہالیہ۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined