پرتشدد مظاہروں کے درمیان سیکورٹی فورسز نے راج پکشے کو بحفاظت باہر نکال لیا

سابق وزیر اعظم کے رہائشی کمپلیکس پر کم از کم 10 پٹرول بم پھینکے گئے، حالانکہ فوج نے انہیں اور ان کے خاندان کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

مہندا راج پکشے، تصویر آئی اے این ایس
مہندا راج پکشے، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

کولمبو: سری لنکا میں منگل کو ہزاروں مظاہرین نے سابق وزیر اعظم مہندا راج پکشے کی سرکاری رہائش گاہ کے مرکزی دروازے میں گھسنے کی کوشش کی، جس کے بعد مسلح فوجیوں کو راج پکشے اور ان کے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے فوری کارروائی کرنے کے لیے کہا۔

مظاہرین کے ٹیمپل ٹری رہائش گاہ میں داخل ہونے کے بعد جہاں سابق وزیر اعظم اپنے اہل خانہ کے ساتھ چھپے ہوئے تھے، سیکورٹی فورسز نے ہجوم پر قابو پانے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہوا میں فائرنگ کی۔ سابق وزیر اعظم کے رہائشی کمپلیکس پر کم از کم 10 پٹرول بم پھینکے گئے، حالانکہ فوج نے انہیں اور ان کے خاندان کو بحفاظت باہر نکال لیا۔


راج پکشے اور ان کے خاندان کو فی الحال ایک خفیہ مقام پر لے جایا جا رہا ہے۔ خیال رہے ایک روز قبل پرتشدد مظاہروں میں ایک رکن پارلیمنٹ سمیت پانچ افراد ہلاک اور 200 کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ ملک میں کرفیو اور ایمرجنسی نافذ ہونے کے بعد بھی مسٹر راج پکشے کے اعلیٰ افسران کے گھروں کو آگ کے حوالہ کر دیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔