
نیا سال شروع ہونے والا ہے اور اس سے عین قبل مرکزی حکومت کو خوشخبری ملی ہے۔ رواں مالی سال میں 17 دسمبر تک ہندوستان کا نیٹ ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن 8 فیصد بڑھ کر 17.05 لاکھ کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔ یہ اضافہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب حکومت نے ٹیکس سلیب میں کچھ راحت دی ہے اور ریفنڈ کا عمل بھی تیز ہوا ہے۔ جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، وہ اشارہ دیتے ہیں کہ کمپنیوں اور ٹیکس سسٹم سے حکومت کو لگاتار بہتر ریونیو مل رہا ہے۔
Published: undefined
محکمہ انکم ٹیکس کے ذریعہ جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے شروع، یعنی یکم اپریل سے لے کر 17 دسمبر 2025 تک مجموعی نیٹ ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن 1704725 کروڑ روپے رہا۔ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ نمبر 1578433 کروڑ روپے تھا۔ یعنی سال در سال بنیاد پر قابل قدر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اس اضافہ میں سب سے بڑا تعاون کارپوریٹ ٹیکس کا رہا ہے، جو صاف ظاہر کرتا ہے کہ کمپنیوں کی کمائی اور ٹیکس ادائیگی دونوں میں مضبوطی آئی ہے۔
Published: undefined
جاری اعداد و شمار کے مطابق کارپوریٹ ٹیکس کلیکشن بڑھ کر 817310 کروڑ روپے ہو گیا ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ 739353 کروڑ روپے تھا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کمپنیوں کی طرف سے ٹیکس ادائیگی میں بہتری ہوئی ہے۔ اس سے حکومت کو ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر پر خرچ کرنے کے لیے زیادہ وسائل ملتے ہیں۔ نان کارپوریٹ ٹیکس، جس میں سیلری کلاس، پروفیشنلز اور چھوٹے کاروباریوں کا ٹیکس شامل ہوتا ہے، وہ بھی بڑھا ہے۔ یہ کلیکشن 796181 کروڑ روپے سے بڑھ کر 846905 کروڑ روپے پہنچ گیا ہے۔ اس سے واضح ہے کہ پرسنل انکم ٹیکس سے بھی حکومت کو لگاتار سپورٹ مل رہا ہے۔
Published: undefined
اس دوران ٹیکس ریفنڈ کی رقم میں کمی آئی ہے۔ اب تک 397069 کروڑ روپے کا ریفنڈ جاری کیا گیا ہے، جو گزشتہ سال کے 343499 کروڑ روپے سے تقریباً 13.5 فیصد کم ہے۔ ریفنڈ کم ہونے سے نیٹ کلیکشن خود بخود مضبوط نظر آتا ہے۔ ایڈوانس ٹیکس کلیکشن میں بہتری ضرور دیکھنے کو ملی ہے۔ رواں مالی سال میں اب تک ایڈوانس ٹیکس 4.27 فیصد بڑھ کر 788388 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔ اس میں کارپوریٹ ایڈوانس ٹیکس تقریباً 8 فیصد بڑھ کر 607300 کروڑ روپے رہا، جبکہ نان کارپوریٹ ایڈوانس ٹیکس میں تھوڑی گراوٹ دیکھی گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined