قومی خبریں

حکومت صرف چند سرمایہ دار دوستوں کے مفاد میں کام کرتی ہے: کانگریس

ترجمان نے کہا کہ یہ سرکار کہتی ہے کہ ان کی فصل خریدنے میں اسے کوئی پریشانی نہیں، لیکن چھتیس گڑھ کے کسانوں کا دھان خریدنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا کہ مرکزی حکومت کے پاس اب دھان رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔

گوراو ولبھ، تصویر آئی اے این ایس
گوراو ولبھ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی حکومت کسانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کرکے ان کی بات ماننے سے انکار کرتی ہے اور اپنے چند سرمایہ دار دوستوں کے مفاد میں کام کرتی ہے۔ کانگریس کے ترجمان گوراو ولبھ نے اتوار کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکار صرف سرمایہ داروں کے مفادات کے لئے ہی کام کرتی ہے۔ انہوں نے مثال دے کر کہا کہ اڈانی ایگرو لاجسٹک لمیٹڈ نے دو سال قبل ہی کہہ دیا تھا کہ سرکار کے ساتھ معاہدے کے تحت اس کا کاروبار بڑھے گا۔ حکومت نے اسے فی ٹن کی بنیاد پر ذخیرہ اندوزی کا کام دیا ہے اور یہ 30 سال کے لئے ہے جس میں ہر سال افراط زر کے مطابق محصول میں اضافے کی ضمانت دی گئی ہے۔

Published: undefined

کانگریس کے ترجمان گوراو ولبھ نے کہا کہ سرکار اس طرح کی ضمانت کسانوں کو دینے سے انکار کرتی ہے اور ایم ایس پی کی مانگ کے سلسلے میں دہلی کی سرحدوں پر 39 دن سے احتجاج کررہے کسانوں کی بات سننے کے لئے تیار بھی نہیں ہے۔ شدید سردی اور دیگر وجوہات سے احتجاج کر رہے 57 کسان اب تک مر چکے ہیں اور سرکار ان کی طرف توجہ مبذول نہیں کر رہی ہے۔

Published: undefined

ترجمان نے کہا کہ یہ سرکار کسانوں کو کہتی ہے کہ ان کی فصل کو خریدنے میں اسے کوئی پریشانی نہیں ہے لیکن چھتیس گڑھ کے کسانوں کا دھان خریدنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کردیا گیا کہ مرکزی حکومت کے پاس اب دھان رکھنے کی جگہ نہیں ہے۔ اسے کسانوں کے ساتھ سرکار کا متعصبانہ اور سرمایہ داروں کے تئیں تحفظ کا رویہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی نہیں بلکہ محض سرمایہ داروں کی بات سنتی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined