قومی خبریں

حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے، کھلی بحث کے لیے تیار ہے۔"

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی
پی ایم مودی، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل دونوں ایوانوں میں بحث کرتے ہوئے اور حکومت سے سوال پوچھتے ہوئے مہذب طرز عمل اختیار کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لئے تیار ہے۔

Published: undefined

پارلیمنٹ کی کارروائی سے ٹھیک پہلے نامہ نگاروں کے ساتھ روایتی بات چیت میں وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’حکومت پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بحث کے لیے تیار ہے، کھلی بحث کے لیے تیار ہے۔" وزیراعظم نے کہا کہ ہم پارلیمنٹ میں ایسا طرز عمل اختیار کریں جو مستقبل میں نوجوانوں کے لیے کارآمد ہو۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں بھی سوالات اٹھائے جائیں لیکن سکون کے ساتھ، انہوں نے کہا کہ سوالات بھی اور امن وامان بھی رہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت پر تنقید کا پورا حق ہے تاہم ایوان کا وقار برقرار رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پر کڑی تنقید ہونی چاہیے لیکن اسپیکر اور پارلیمنٹ کا وقار بھی برقرار رہنا چاہیے۔

Published: undefined

کورونا کے خطرے کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے مسلسل احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ملک کی ترقی کے نقطہ نظر سے نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ ہم بات چیت کے ذریعے ملک کی ترقی کا راستہ تلاش کریں گے۔ پارلیمنٹ میں اچھے کام کرنے پر پارلیمنٹ کو تسلیم کیا جائے گا، نہ کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی ہونے پر۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined