چین کے اسلحہ نے پھر کیا شرمندہ! تھائی لینڈ کے خلاف داغتے وقت راکٹ سسٹم میں دھماکہ، 8 کمبوڈیائی جوانوں کی موت
کمبوڈیائی فوج چین میں تیار پی ایچ ایل-81 ٹائپ راکیٹ سسٹم کا استعمال کرتی ہے۔ یہ 80 کی دہائی میں روس کے ’بی ایم 021 گریڈ‘ ملٹیپل لانچ راکیٹ سسٹم کا کاپی ورزن ہے۔
استعمال کے دوران چینی اسلحوں کی ناکامی کے سبب کئی ممالک نقصان اٹھا چکے ہیں۔ تازہ واقعہ کمبوڈیا کے ساتھ پیش آیا ہے، جس کے 8 جوانوں کی موت ایک راکٹ سسٹم میں ہوئے دھماکہ سے ہو گئی۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ میں اس راکٹ سسٹم کا استعمال کیا جا رہا تھا، لیکن راکیٹ داغنے کے دوران ہی چینی راکیٹ سسٹم کے پرخچے اڑ گئے۔ کمبوڈیا کی فوج تھائی لینڈ کے خلاف اس ’ملٹیپل لانچ راکیٹ سسٹم‘ (ایم ایل آر ایس) کا استعمال کر رہی تھی۔
سوشل میڈیا پر تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ کے درمیان کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں کمبوڈیائی فوجی ایم ایل آر ایس کو داغتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ راکیٹ سسٹم کے نزدیک نصف درجن کمبوڈیائی فوجی کھڑے ہوئے بھی دکھائی پڑ رہے ہیں۔ ایک فوجی موبائل سے فائرنگ کی ویڈیو بنا رہا تھا۔ ایم ایل آر ایس یکے بعد دیگر 6 راکیٹ داغتا ہے، پھر اچانک راکیٹ سسٹم پھٹ جاتا ہے اور اس میں آگ لگ جاتی ہے۔
دراصل کمبوڈیائی فوج چین میں تیار پی ایچ ایل-81 ٹائپ راکیٹ سسٹم کا استعمال کرتی ہے۔ یہ 80 کی دہائی میں روس (سوویت یونین) کے ’بی ایم 021 گریڈ‘ ملٹیپل لانچ راکیٹ سسٹم کا کاپی ورزن ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندوستانی فوج بھی ان گریڈ ایم ایل آر ایس کو آپریٹ کرتی ہے، جو 22-20 سیکنڈ میں 40 راکیٹ داغ سکتا ہے۔
بہرحال، جنگ شروع ہونے پر کمبوڈیا نے تھائی لینڈ کے خلاف ان راکیٹ سسٹم کے استعمال کی دھمکی دی تھی، لیکن فائرنگ کے دوران ایم ایل آر ایس کے پھٹنے سے چینی اسلحوں اور فوجی سسٹم پر ایک بار پھر سوال کھڑے ہونے لگے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں پاکستان نے شمالی افریقی ملک لیبیا سے جے ایف-17 جنگی طیارہ کا معاہدہ کیا ہے۔ چین جے ایف-17 جنگی طیارہ کو پاکستان میں بناتا ہے۔ پاکستانی چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) عاصم منیر نے لیبیا کو یہ کہہ کر جے ایف-17 فروخت کیا ہے کہ اس چینی جنگی طیارہ نے آپریشن سندور کے دوران ہندوستان کے رافیل اور سکھوئی جیسے جنگی طیارے مار گرائے تھے۔ حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان نے آج تک ہندوستانی جنگی طیاروں کو مار گرانے کا کوئی ثبوت پیش نہیں کیا ہے۔ یہاں تک کہ ان جنگی طیارے کے ملبے کی ایک بھی تصویر یا ویڈیو پاکستان نے جاری نہیں کی ہے۔ سچ تو یہی ہے کہ چینی فوجی سسٹم ہندوستانی میزائلوں کو کاؤنٹر کرنا تو دور، انھیں ٹھیک سے ڈٹیکٹ تک نہیں کر پایا تھا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔