قومی خبریں

یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا پہلا بجٹ آج پیش ہوگا؛ کیا انتخابی وعدے پورے ہوں گے!

اتر پردیش میں لگاتار دوسری بار اقتدار میں واپسی کرنے والی یوگی حکومت آج اسمبلی میں ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے

اسمبلی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / یو این آئی
اسمبلی میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / یو این آئی 

لکھنؤ: اتر پردیش میں لگاتار دوسری بار اقتدار میں واپسی کرنے والی یوگی حکومت آج اسمبلی میں ریاست کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے۔

یو این آئی کے مطابق وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت والی حکومت کا مالی سال 2022۔23 کے لئے 6.10 لاکھ کروڑ روپئے کا بجٹ 26 مئی کو وزیر مالیات سریش کمار کھنہ ایوان میں پیش کریں گے۔ ملحوظ رہے کہ ریاست کا سابقہ بجٹ 5.50 لاکھ کروڑ روپئے کا تھا۔ یوگی حکومت کے دوسرے میعاد کار کا یہ پہلا بجٹ ہوگا۔

Published: undefined

حکومت اس بجٹ کے ذریعے اپنے انتخابی وعدے پورے کرنے کی کوشش کرے گی۔ وزیر خزانہ کی حیثیت سے کھنہ لگاتار چھٹی بار ایوان میں بجٹ پیش کریں گے۔ ان کے مطابق یہ بجٹ پیپر لیس ہونے کے ساتھ ساتھ ایک جامع بجٹ بھی ہوگا، جس میں ہر طبقے کا خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے بجٹ میں خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کو ترجیح دی ہے۔ بجٹ رقم کے لحاظ سے یہ اتر پردیش کی تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ ہوگا۔

Published: undefined

اس بجٹ میں ریاستی حکومت کے’ سنکلپ پتر‘ کے سب سے اہم اعلانات میں شامل کسانوں کو آبپاشی کے لیے مفت بجلی فراہم کئے جانےکے وعدے کو پورا کرنے کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔وزیر خزانہ نے بدھ کو اشارہ دیا ہے کہ حکومت اس بار بھی بجٹ کو کسانوں پر مرکوز رکھے گی۔

Published: undefined

اس کے علاوہ محکمہ آبپاشی کو بجٹ میں 20 ہزار کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم مختص کئے جانے کی امید ہے۔ وزیر اعلی زرعی آبپاشی اسکیم بھی اس بجٹ کی توجہ کا مرکز بن سکتی ہے۔ اس میں تمام چھوٹے اور پسماندہ کسانوں کے لیے بورویل، ٹیوب ویل، تالاب اور ٹینک کی تعمیر کے لیے گرانٹ کا انتظام ہوگا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined