قومی خبریں

دہلی حکومت نے یکم نومبر سے سبھی اسکول کھولنے کا کیا اعلان

دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ اسکولوں کو آن لائن تعلیم کے انتظامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا، کوئی بھی اسکول بچوں کو زبردستی آنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔

منیش سسودیا، تصویر یو این آئی
منیش سسودیا، تصویر یو این آئی 

نئی دہلی: دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا ہے کہ دہلی میں سبھی کلاسوں کے لیے یکم نومبر سے اسکولوں کو کھولا جائے گا اور چھٹ پوجا کے انعقاد کی اجازت بھی دے دی گئی ہے منیش سسودیا نے ڈی ڈی ایم اے کی میٹنگ میں دہلی کے پرائیوٹ اور سرکاری اسکولوں کو تمام کلاسوں کے لئے یکم نومبر سے کچھ شرائط کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔

Published: undefined

منیش سسودیا نے کہا کہ اسکولوں کو آن لائن تعلیم کے انتظامات کو بھی یقینی بنانا ہوگا۔ کوئی بھی اسکول بچوں کو زبردستی آنے پر مجبور نہیں کر سکتا۔ اسکول اس بات کو بھی یقینی بنائیں گے کہ کلاس میں طلباء کی تعداد 50 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس یہاں کنٹرول میں ہے، اس لیے اسکولوں کو کھولنے کے ساتھ ساتھ کورونا رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے چھٹ پوجا کی بھی اجازت دی جائے گی۔

Published: undefined

منیش سسودیا نے کہا کہ پہلے سے طے شدہ مقامات پر کورونا ضابطوں پر عمل کر تے ہوئے چھٹ منائی جائے گی۔ محدود تعداد میں لوگوں کو شرکت کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ چھٹ ایک بہت اہم تہوار ہے، اسے بہت اچھی طرح اور احتیاط سے منائیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined