قومی خبریں

بدانتظامی کی وجہ سے ملک کی عالمی شبیہ داغدار: اکھلیش

سابق وزیر اعلی نے کہا کہ "جو لوگ اب جھوٹ بول رہے ہیں وہ کیا ان اشاعتوں کی جائیداد ضبط کریں گے یا ان پر پابندیاں عائد کریں گے؟"

اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی
اکھلیش یادو، تصویر یو این آئی PHOOL CHANDRA

لکھنؤ: عالمی وبا کورونا پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے جمعہ کو کہا کہ حکومت کی وجہ سے دنیا میں ہندوستان کی شبیہ داغدار ہوئی ہے۔ اکھلیش یادو نے ٹوئٹ کیا کہ "بی جے پی حکومت کی بدانتظامی کی وجہ سے کورونا سے ہلاکتوں کی خبروں سے ہمارے ملک کی عالمی امیج کو داغدار کر دیا ہے۔ اس سے دنیا بھر کے نامور اخبارات اور رسائل میں شائع کیا گیا ہے۔"

Published: undefined

اکھلیش یادو نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب جھوٹ بولنے والی حکومت ان اشاعتوں کے اثاثوں کو ضبط کرنے کے لئے کارروائی کرے گی یا راسوکا کے تحت کارروائی کرے گی۔ سابق وزیر اعلی نے کہا کہ "جو لوگ اب جھوٹ بول رہے ہیں وہ کیا ان اشاعتوں کی جائیداد ضبط کریں گے یا ان پر پابندیاں عائد کریں گے؟"

Published: undefined

واضح رہے کہ اکھلیش یادو مرکز اور اترپردیش کی بی جے پی حکومتوں پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ کورونا انفیکشن پھیلانے کے لئے ذمہ دار ہیں۔ پچھلے دنوں ریاست کے وزیر خزانہ سریش کھنہ نے انہیں اشتعال انگیز بیانات سے گریز کرنے کا مشورہ دیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined