قومی خبریں

دہلی: کانگریس امیدوار کنہیا کمار نے کیا موجپور میں انتخابی دفتر کا افتتاح

متین احمد نے نمائندہ سے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک ایسے لیڈر کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو عوام کے مسائل کو بلند آواز سے اٹھا سکے و دلیل کے ساتھ بات کر سکے، یہ تمام خوبیاں کنہیا کمار میں بدرجہ اتم موجود ہیں

<div class="paragraphs"><p>تصویر محمد تسلیم</p></div>

تصویر محمد تسلیم

 

نئی دہلی: شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار کنہیا کمار کی انتخابی مہم زور و شور سے جاری ہے اور اتوار کے روز موجپور میں ان کے انتخابی دفتر کا افتتاح کیا گیا۔ کنہیا کمار کا یہاں بی جے پی کے موجودہ رکن پارلیمنٹ منوج تیاری سے مقابلہ ہے جنہوں نے بھوج پوری فلموں سے سیاست میں قدم رکھا ہے۔

Published: undefined

خیال رہے کہ راجدھانی دہلی کی سات لوک سبھا سیٹوں پر کانگریس پارٹی نے چاندنی چوک، شمال مغربی دہلی اور شمال مشرقی دہلی لوک سبھا سیٹوں پر امیدوار میدان میں اتارے ہیں اور چار لوک سبھا سیٹوں پر انڈیا اتحاد میں شامل عام آدمی پارٹی نے اپنے اُمیدوار کھڑے کئے ہیں۔

Published: undefined

انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر موجپور میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے روح رواں بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے سابق صدر کیلاش جین تھے۔ کنہیا کمار نے اس موقع پر مقامی کانگریس لیڈران و کارکنان سے ملاقات کی۔ کنہیا کمار موجپور آنے سے قبل بابائے قوم مہاتما گاندھی کی آخری آرام گاہ راج گھاٹ پہنچے۔ موجپور پہنچنے پر کنہیا کمار کا والیہانہ استقبال کیا گیا اور نعرے لگا کر انڈیا اتحاد کو مضبوط کرنے کا عزم کیا گیا۔

Published: undefined

اس موقع پر کنہیا کمار نے کانگریس اور عآپ لیڈران و کارکنان سے ملاقات کی اور مختصر گفتگو بھی کی۔ بڑی تعداد میں لوگوں کے پہنچنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کنہیا کمار نے کہا، ’’یہ لڑائی ہم سب کی لڑائی ہے۔ جمہوریت اور آئین کو بچانے کی اس لڑائی میں ساتھ کھڑے ہونے کے میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ ہم مل کر کام کریں گے۔‘‘

Published: undefined

دریں اثنا، کانگریس کے قدآور لیڈر چودھری متین احمد نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک ایسے لیڈر کی اشد ضرورت ہوتی ہے جو عوام کے مسائل کو بلند آواز سے اٹھا سکے و دلیل کے ساتھ بات کر سکے۔ یہ تمام خوبیاں کنہیا کمار میں بدرجہ اتم موجود ہیں اور ہم کنہیا کمار کو پوری طاقت کے ساتھ الیکشن لڑانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کے منوج تیواری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پارلیمنٹ میں عوام کا کوئی مسئلہ نہیں اٹھایا یہی وجہ ہے کہ شمال مشرقی دہلی پارلیمانی حلقہ کے لوگ ان سے سخت ناراض ہیں۔

Published: undefined

سابق ایم ایل اے حسن احمد نے کہا کہ آج ملک کے جو حالات ہیں اس کو لوگوں کو بتانے کی ضرورت نہیں لوگ پریشان ہیں، نوجوان پڑھ لکھ کر ڈگریاں لئے گھوم رہے ہیں، بے روزگاری، مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان سبھی مدعوں کو لیکر اور عوام کی ضرورتوں کا خیال رکھتے ہوئے کانگریس پارٹی نے اپنا سیاسی منشور تیار کیا ہے جس کو ہر کس و ناکس پسند کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد سے بی جے پی کے ہوش اڑے ہوئے جس سے پتا چلتا ہے کہ ہندوستان کی سیاست میں جلد ہی بڑا بدلاؤ دیکھنے کو ملے گا۔

Published: undefined

بابر پور ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری زبیر احمد اور دہلی کانگریس لیڈر علی مہدی نے مشترکہ طور پر کہا کہ شمال مشرقی دہلی میں کنہیا کمار کو لے کر لوگوں میں کافی دلچسپی دیکھنے کو مل رہی ہے وہ اس لئے کہ کنہیا کمار ایک خاص پارٹی کی نہیں بلکہ عوام کے حق کی بات کرتے ہیں اور ہر بات کا معقول جواب دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے پروگرام میں جو پیار و محبت کنہیا کمار کو ملی ہے اس سے لگ رہا ہے کہ لوگوں نے کنہیا کمار کو کامیاب بنانے کا من بنا لیا ہے۔

اس موقع پر کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کارکنان و لیڈران کے علاوہ شمال مشرقی دہلی کے بااثر لوگ بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined